• Home
  • Blog
  • 7 ماہ کے شیر خوار بچے کو عمارت کی کھڑکی سے نیچے پھینک دیا گیا
Image

7 ماہ کے شیر خوار بچے کو عمارت کی کھڑکی سے نیچے پھینک دیا گیا

کراچی(3 ستمبر 2026): شہر قائد میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں 7 ماہ کے بچے کو عمارت کی کھڑکی سے نیچے پھینک دیا گیا۔

کراچی کے علاقے گزری میں ایک دلخراش واقعے کے دوران سات ماہ کے معصوم بچے کو مبینہ طور پر عمارت کی کھڑکی سے نیچے پھینک کر جاں بحق کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مددگار 15 کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

امدادی کارروائیوں اور موقع پر معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ سات ماہ کا بچہ گرنے کے بعد جاں بحق ہو چکا ہے۔ مددگار 15 کی نگرانی میں بچے کی لاش کو قریبی تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچے کو عمارت کی کس کھڑکی یا منزل سے نیچے پھینکا گیا، اس حوالے سے تاحال حتمی معلومات حاصل نہیں ہو سکیں۔ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے تاکہ واقعے کے ذمہ داران کا سراغ لگایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top