• Home
  • Blog
  • کچرا کنڈی سے 7 ماہ کی بچی اور ڈیڑھ سالہ بچہ ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے برآمد
Image

کچرا کنڈی سے 7 ماہ کی بچی اور ڈیڑھ سالہ بچہ ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے برآمد

جامشورو: صوبہ سندھ کے شہر جامشورو میں انسانیت کو جھنجھوڑ دینے والا ایک واقعہ پیش آیا ہے، جس میں نامعلوم شخص 2 شیر خوار بچوں کو کچرا کنڈی میں پھینک کر فرار ہو گیا۔

کچرا کنڈی سے ملنے والے بچوں میں 7 ماہ کی شیر خوار بچی اور ڈیڑھ سال کا کمسن بچہ شامل ہیں، جن کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق ایک رکشہ سوار شخص دونوں بچوں کو کچرا کنڈی میں پھینک کر فرار ہو گیا۔ معصوم بچوں کو اس حالت میں دیکھ کر شہریوں نے پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس دونوں بچوں کو اپنی تحویل میں لے کر کوٹری تھانے پہنچ گئی۔
پولیس کے مطابق دونوں کمسن بچوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا تھا، معصوم بچوں کو اس بے رحمی سے کچرا کنڈی میں پھینکے جانے کے واقعے نے شہریوں کو بھی افسردہ کر دیا، تاہم ایک لیڈی پولیس کانسٹیبل نے شیرخوار بچی کو اپنی گود لے لیا، جب کہ ایک شہری شہزاد میمن نے کمسن بچے کو گود لے لیا ہے، اور یوں انھیں بے یار و مددگار رہنے سے بچا لیا۔

پولیس نے بچوں کو کچرا کنڈی میں پھینکنے والے نامعلوم شخص کی تلاش شروع کر دی ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top