سرگودھا: تھانہ میلہ کی حدود میں گھر سے میاں بیوی کی پھندا لگی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مقتولہ سمرین کی پھندا لگی جبکہ شوہر محمد ریاض کی خون آلود لاش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعہ گھریلو ناچاقی کے باعث پیش آیا ہے۔ جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں سی ویو اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔
ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے بتایا کہ دونوں لاشیں اپارٹمنٹ کے گیراج میں کھڑی ایک گاڑی سے برآمد ہوئیں، جو دونوں مردوں کی ہیں۔
مہزور علی کا کہنا تھا کہ لاشوں کی حالت انتہائی خراب ہے اور بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دونوں افراد کافی عرصے سے گاڑی کے اندر موجود تھے۔
ولیس کا کہنا تھا کہ گاڑی کے باہر ایک شخص کی دو چپلیں بھی موجود تھیں، جبکہ گاڑی کے اندر سے ملنے والے دونوں افراد نے شلوار قمیض پہن رکھی تھی۔














