• Home
  • Blog
  • خیبرپختونخوا میں جھڑپوں کے دوران 21 خوارج ہلاک، آئی ایس پی آر
Image

خیبرپختونخوا میں جھڑپوں کے دوران 21 خوارج ہلاک، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 2 سے 5 ستمبر کے دوران خیبر پختونخوا میں مختلف جھڑپوں کے دوران 21 خوارج ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر 31 اگست اوریکم ستمبر کی درمیانی شب سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران علاقے میں چھپے 10 خوارج ہلاک ہوئے۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں ایک اور کارروائی کے دوران 7 خوارج ہلاک کیے گئے جبکہ کوہاٹ اور ڈی آئی خان میں دو مختلف جھڑپوں میں مزید 4 خوارج ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ دراندازی کی کوشش کرنے والے ہلاک خوارج کی مجموعی تعداد 25 ہوگئی ہے، علاقے میں موجود دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق افغانستان سے پاکستان کے خلاف سرحد پار دہشت گردی کی جا رہی ہے، افغان طالبان حکومت مؤثر سرحدی انتظام کو یقینی بنائے، طالبان حکومت دہشتگرد تنظیموں کو اپنی سرزمین کے استعمال سے روکنے میں ناکام ہے۔

صدر اور وزیراعظم کی دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو مبارکباد

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوا میں خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور بروقت کارروائی پر اظہار اطمینان کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشتگردوں کے مذموم عزائم ہرقیمت پر ناکام بنائیں گے، پاکستان کی سرحدوں کا دفاع اور دہشتگردی کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح ہے، افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کےپی میں دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امن و استحکام کے خلاف مذموم عزائم ناکام بنانے پر قوم کو مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک”عزمِ و استحکام” کے وژن کےتحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top