• Home
  • Blog
  • وہ خاتون جو افواہوں کو فروخت کرکے 2 گھر خرید چکی ہیں
Image

وہ خاتون جو افواہوں کو فروخت کرکے 2 گھر خرید چکی ہیں

کیا کوئی فرد افواہوں کو فروخت کرکے رقم کما سکتا ہے؟

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر لاطینی امریکی ملک کولمبیا سے تعلق رکھنے والی 69 سالہ میریام یہی کام کرتی ہیں۔

جی ہاں واقعی وہ افواہوں کو فروخت کرتی ہیں۔

کولمبیا کے خطے قیندیو کے علاقے Brisas de Armenia سے تعلق رکھنے والی میریام کا افواہیں فروخت کرنے کا کاروبار تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔

درحقیقت ان کا تو دعویٰ ہے کہ افواہوں کو فروخت کرکے وہ اب تک 2 گھر خرید چکی ہیں۔

وہ بس اپنے علاقے کے چائے خانے میں جاکر انتظار کرتی ہیں اور نوٹ بک پر لکھتی رہتی ہیں۔

وہ افواہوں کے لیے 5 سے 10 ہزار کولمبین پیسو لیتی ہیں جس کا انحصار افواہ کے مواد پر ہوتا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ وہ گھر سے باہر ایسے مقامات پر بیٹھتی ہیں جہاں اطلاعات ان تک پہنچتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‘مجھے گپ شپ سے محبت ہے اور میں پروفیشنل افواہ ساز ہوں’۔

ان کا کہنا تھا کہ نوٹ بک سے نہ صرف انہیں مستند کہانیاں سنانے میں مدد ملتی ہے بلکہ وہ ثبوت کا کام بھی کرتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ‘میں یہاں آپ سے بات چیت کررہی ہوں، مگر میرے کان بہت اچھی طرح سن رہے ہیں کہ لوگ کیا بات کر رہے ہیں’۔

ان کی سب سے مہنگی افواہ 7 لاکھ پیسو میں فروخت ہوئی تھی جس کے عوض انہوں نے ایک شخص کی بیوی سے بے وفائی کو چھپایا تھا۔

اس کامیابی کے باوجود میریام نے بتایا کہ انہیں اپنے علاقے میں مسابقت کا بھی سامنا ہے کیونکہ لوگ ان کے بزنس ماڈل کی نقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا تو یہی دعویٰ ہے کہ وہ کچھ بھی شواہد کے بغیر نہیں کہتی ہیں۔

انہیں اس خطے میں کوئین آف گوسپ کہا جاتا ہے اور انہوں نے کہا کہ ‘افواہ سازی میری زندگی کا حصہ ہے اور یہ میری خون میں دوڑتی ہے’۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top