• Home
  • Blog
  • شہریوں اور تنصیبات پرحوثیوں کے حملے جاری رہے تو سنگین نتائج ہونگے: سعودی عرب
Image

شہریوں اور تنصیبات پرحوثیوں کے حملے جاری رہے تو سنگین نتائج ہونگے: سعودی عرب

ریاض: سعودی عرب نے حوثیوں کو بے گناہ شہریوں اور شہری تنصیبات پر حملے جاری رہنے کی صورت میں سنگین نتائج سے خبردار کردیا۔

سعودی وزارت خارجہ نے اپنے شہروں پر  یمنی حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حوثیوں کے حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 73 شہری زخمی ہوئے۔

سعودی وزارت خارجہ نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملوں اور بحری جہاز رانی کو درپیش بڑھتے ہوئے خطرات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اپنی سرزمین اور قومی صلاحیتوں کے خلاف کسی بھی جارحیت کو برداشت نہیں کیا جائے گا، سعودی عرب کو اپنی خودمختاری کے دفاع اور قومی صلاحیتوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے کا حق حاصل ہے۔

سعودی حکام کے مطابق شہریوں کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے، بے گناہ شہریوں اور شہری تنصیبات پر حوثیوں کے حملے جاری رہے تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔

سعودی عرب نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top