• Home
  • Blog
  • ویڈیو: چوروں سے خوفزدہ شہری اپنی گاڑی کرین کے ذریعے چھت پر لے گیا
Image

ویڈیو: چوروں سے خوفزدہ شہری اپنی گاڑی کرین کے ذریعے چھت پر لے گیا

بھارت میں چوروں سے خوفزدہ شہری نے اپنی گاڑی چوری ہو جانے کے ڈر سے اسے گھر کی چھت پر کھڑا کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار  سے تعلق رکھنے والے منوج یادو نامی شہری نے اپنی نئی گاڑی کو چوری ہونے سے بچانے کے لیے ایک انوکھا طریقہ اپنایا اور گاڑی کو  گھر کی دوسری منزل پر پہنچانے کے لیے کرین کا استعمال کیا۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں گاڑی کو باندھ کر کرین کی مدد سے چھت پر لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منوج یادو اسرائیل میں ملازمت کرتا ہے اور بیرونِ ملک قیام کے دوران اس نے یہ گاڑی ایک ڈرائیور کے حوالے کی تھی تاہم ڈرائیور کے چلے جانے کے بعد اسے گاڑی کی حفاظت سے متعلق خدشات پیدا ہوگئے تھے جس کے بعد اس نے گاڑی کو چھت پر لے جانے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top