• Home
  • Blog
  • ‘فالج کے بعد جو کرسکتا تھا، کیا’، راہول رائے کا شادیوں میں رقص کرکے پیسے کمانے کا انکشاف
Image

‘فالج کے بعد جو کرسکتا تھا، کیا’، راہول رائے کا شادیوں میں رقص کرکے پیسے کمانے کا انکشاف

بھارتی اداکار راہول رائے نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادیوں میں رقص کرکے 2 سے 4 لاکھ بھارتی روپے کمالیتے ہیں۔

بگ باس سیزن ون کے فاتح اور بھارتی اداکار راہول رائے نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایاکہ وہ 2020 میں برین اسٹروک (فالج) کا شکار ہوئے جس کے بعد انہیں معاشی اور پیشہ ورانہ زندگی میں کئی چیلنجز کا سامنا رہا۔

دوران گفتگو راہول رائے سے سوال کیا گیا کہ وہ شادیوں میں  ڈانس کیوں کرتے ہیں؟ راہول نے شادی کی تقریبات میں اپنی ڈانس ویڈیو پر ہونے والی تنقید سے متعلق بتایا کہ ‘مجھے اس پر کوئی شرمندگی نہیں، میرے اخراجات ہیں اور اس کیلئے  مجھے پیسوں کی ضرورت ہے’۔
اداکار نے بتایا کہ ‘2020 میں برین اسٹروک کے بعد میرے لیے کام کرنا مشکل تھا، جب سے اب تک میں اپنے اخراجات پورے کرنے کیلئے جو کرسکتا تھا میں نے کیا ، میں شادیوں میں ڈانس کر کے 2 لاکھ یا 4 لاکھ روپے کما لیتا ہوں،  مجھے ٹرول کرنے والے لوگ نہیں جانتے کہ مجھے پیسے چاہئیں، فالج نے میرے کیرئیر پر گہرا اثر ڈالا اور گزشتہ چند برسوں کا زیادہ تر وقت صحتیاب ہونے میں گزرگیا جس کے باعث میں اتنا کام نہیں کر سکا جتنا کرنا چاہتا تھا تاہم  60 سال کی عمر میں اپنی سلطنت دوبارہ قائم کرنے کی کوشش کررہا ہوں’۔

دوران گفتگو راہول رائے نے اپنے بھائی کے ساتھ 30 لاکھ روپے سے متعلق قانونی تنازع اور اپنی طلاق کے بعد کی مالی صورتحال کے بارے میں بھی بات کی۔

راہول کے مطابق علیحدگی کے دوران انہوں نے اپنے اثاثے اہلیہ کے نام منتقل کردیے تھے جس کے بعد اب میں مالی حالات کو دوبارہ بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top