• Home
  • Blog
  • میرا اپنا بھانجا گرگیا، ایڈونچرز کے شوقین لوگ خطرات مول لینے سے گریز کریں: بشریٰ انصاری
Image

میرا اپنا بھانجا گرگیا، ایڈونچرز کے شوقین لوگ خطرات مول لینے سے گریز کریں: بشریٰ انصاری

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہےکہ ایڈونچرز کے شوقین افراد کو خطرات سے محتاط ہونا چاہیے کیونکہ زندگی بہت قیمتی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر ویڈیو میں  بشریٰ انصاری نے کہا کہ ‘میں کئی عرصے سے دیکھ رہی ہوں جو لوگ ایڈونچرز کے شوقین ہیں ان لوگوں نے پیراگلائیڈنگ ، بنجی جمپنگ اور کوہ پیمائی جیسے خطرات کو کھیل بنایا ہوا ہے، اس دوران کئی بار حادثات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے’۔
اداکارہ نے بتایا کہ ‘میرا اپنا  40 سالہ بھانجا شیراز جس طرح گرا اس کے بعد ساری زندگی ہماری فیملی اس صدمے سے باہر نہیں آسکی، اس کی والدہ بھی اسی صدمے میں  چلی گئیں، شیراز کو بھی  ایسے ہی خطرات کا سامنا کرنا پسند تھا۔

بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ موت بے شک اللہ کے ہاتھ میں ہے وہ اپنے مقررہ وقت پر بستر پر بھی آسکتی ہے لیکن اس طرح خود کو مشکل پوزیشنز میں ڈالنے کی ضرورت ہی کیا ہے ، آپ کی جان قیمتی ہے لہٰذا زیادہ خطرات نہ مول لیں۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top