• Home
  • Blog
  • ‘میں ان کی بہن کو تعلیم کیلئے آسٹریلیا لے کر گیا’، ثاقب چدھڑ کے مومنہ اقبال اور ان کی بہن پر سنگین الزامات
Image

‘میں ان کی بہن کو تعلیم کیلئے آسٹریلیا لے کر گیا’، ثاقب چدھڑ کے مومنہ اقبال اور ان کی بہن پر سنگین الزامات

مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ نے پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال اور ان کی بہن پر سنگین الزامات لگا دیے۔

مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے جاری قانونی تنازع میں مزید پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ثاقب چدھڑ نے اپنے پہلے تفصیلی انٹرویو میں مومنہ اقبال اور ان کی بہن رمشا اقبال سے متعلق متعدد دعوے کیے ہیں۔

ثاقب چدھڑ نے مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ میں ہی انہیں اعلیٰ تعلیم کے لیے آسٹریلیا لے کر گیا تھا اور وہاں اپنی سکیورٹی کمپنی میں انہیں ملازمت بھی فراہم کی
انہوں نے کہا کہ رمشا اقبال نے آسٹریلیا میں میرے کاروباری پارٹنر کے خلاف مبینہ ہراسانی کا مقدمہ دائر کیا اور ایک ملین ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا تاہم بعد ازاں یہ معاملہ ایک لاکھ 65 ہزار ڈالر میں طے پایا جو مبینہ طور پر رمشا پاکستان لے کر آئیں۔

ثاقب چدھڑ نے الزام عائد کیا کہ دونوں بہنوں نے میرے خلاف بھی اسی طرز عمل کو اختیار کرنے کی کوشش کی۔

ثاقب چدھڑ نے مومنہ اقبال کی ذاتی زندگی سے متعلق بھی دعویٰ کیا کہ اداکارہ جانتی تھیں کہ میں پہلے سے شادی شدہ ہوں اور اس کے باوجود وہ میری دوسری بیوی بننے پر آمادہ تھیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھے مومنہ اقبال کی 2018 میں ہونے والی شادی اور بعد میں طلاق کے بارے میں علم نہیں تھا تاہم بعد میں مجھے اس شادی کا علم ہوا اور میں مومنہ کے پہلے شوہر کے بارے میں بھی جانتا ہوں۔

ثاقب چدھڑ نے مزید دعویٰ کیا کہ مومنہ اقبال کے وکیل نے مجھ سے رابطہ کر کے 20 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا، جب میں نے یہ رقم دینے سے انکار کیا تو مجھے 9 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی جب کہ مومنہ اقبال کی جانب سے 11 کروڑ روپے میں معاملہ طے کرنے کی خواہش ظاہر کی گئی۔
ثاقب چدھڑ نے اپنے دعوے کے ثبوت کے طور پر مومنہ اقبال کے وکیل سے ملاقات سے متعلق شواہد اور ایک مبینہ صلح نامہ بھی پیش کیا۔

واضح رہے کہ مومنہ اقبال نے چند ماہ قبل انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں ایک رکن صوبائی اسمبلی کی جانب سے ہراساں کیا جا رہا ہے جس کے بعد ثاقب چدھڑ کا نام سامنے آیا۔

اداکارہ نے معاملہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) تک پہنچایا، جب کہ ثاقب چدھڑ نے بھی اپنا مؤقف حکام کے سامنے پیش کیا۔

متعلقہ خبریں۔

رحیم یار خان میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار

تھانہ کوٹ سبزل کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا،…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

گھریلو تنازع پر شوہر کا بیوی پر تیزاب سے حملہ، خاتون شدید زخمی

گھریلو تنازع پر شوہر کا بیوی پر تیزاب سے حملہ، خاتون شدید زخمی رحیم یار خان: گھریلو تنازع…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

پولیس کی اربوں روپے مالیت کی بڑی برآمدگیوں کی نمائش

پولیس کی اربوں روپے مالیت کی بڑی برآمدگیوں کی نمائش بہاولپور: پنجاب بھر میں پولیس کی جانب سے…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

پاکستان اور چین کا ایل پی جی پلانٹ سمیت توانائی کے منصوبوں پر عملدرآمد پر اتفاق

اسلام آباد: وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک کی چینی سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات ہوئی جس میں  ایل پی…

ByByMomina Fatima Nov 25, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top