• Home
  • Blog
  • اکشے کمار کے ملازم نے امیتابھ بچن پر پانی کیوں پھینکا؟ اصل وجہ سامنے آگئی
Image

اکشے کمار کے ملازم نے امیتابھ بچن پر پانی کیوں پھینکا؟ اصل وجہ سامنے آگئی

بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن سے متعلق ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ میرے گھر کے ایک ملازم نے اسٹار سے متاثر ہو کر غلطی سے پانی کے 4 گلاس ان کے کُرتے پر گرا دیے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار نے یہ واقعہ کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 18 میں سنایا  جہاں وہ اداکار سیف علی خان اور ہدایتکار پریا درشن کے ہمراہ اپنی فلم کی تشہیر کے لیے شریک ہوئے تھے۔
58 سالہ اداکار نے بتایا ہے کہ ماضی میں جب میں ممبئی کے علاقے لوکھنڈوالا میں رہتا تھا تو امیتابھ بچن میرے گھر آئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ میرے گھر کام کرنے والا ایک ملازم امیتابھ بچن کا بہت بڑا مداح تھا اور وہ ان کے سامنے آ کر اس قدر گھبرا گیا کہ پانی کا گلاس پکڑتے ہوئے اسے کچھ دکھائی ہی نہیں دیا۔

اکشے کمار نے بتایا کہ پانی کے 3 یا 4 گلاس رکھے ہوئے تھے، لیکن ملازم نے گھبراہٹ میں تمام گلاس امیتابھ بچن کے کُرتے پر گرا دیے۔

اداکار نے ہنستے ہوئے کہا کہ اس وقت میں سوچنے لگا تھا کہ اب کیا ہو گا، واقعہ سن کر امیتابھ بچن سمیت شو میں موجود تمام افراد بے اختیار ہنس پڑے۔

متعلقہ خبریں۔

کانگو میں فوجی طیارہ حادثے کا شکار، فوجی عدالت کے سربراہ سمیت 14 افراد ہلاک

کنشاسا: جمہوریہ کانگو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دو اعلیٰ فوجی…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

امریکی خفیہ رپورٹ میں انکشاف: سعودی عرب نے جوہری ہتھیار کا آپشن برقرار رکھا ہوا ہے

امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی کی کانگریس کو فراہم کردہ خفیہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سعودی عرب…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top