• Home
  • Blog
  • نیتن یاہو ایک منٹ بھی مزید اسرائیلی وزیراعظم رہنے کے اہل نہیں، اپوزیشن رہنماؤں کا استعفے کا مطالبہ
Image

نیتن یاہو ایک منٹ بھی مزید اسرائیلی وزیراعظم رہنے کے اہل نہیں، اپوزیشن رہنماؤں کا استعفے کا مطالبہ

اسرائیلی اپوزیشن رہنماؤں نے اسرائیلی صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو  کو نااہل قرار دیتے ہوئے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ 

اسرائیلی اخبارکی جانب سے  اپنےصحافیوں کی شائع ہونے والی کتاب کے ایک اقتباس پر مبنی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات نے7  اکتوبر 2023  کو حماس کے حملے سے  پہلے نیتن  یاہوکو خبردار کر دیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان نے حملے سے ڈیڑھ ہفتہ قبل نیتن یاہو سے بات کی تھی اور نیتن یاہو کو آگاہ کیا تھاکہ حماس بڑے آپریشن کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

  نیتن یاہوشدید تنقید کی زد

امارات کی جانب سے7 اکتوبرکے حملے سے خبردار کیے جانےکی رپورٹ کے بعد اسرائیلی وزیراعظم  نیتن یاہو شدید تنقید کی زد میں ہیں، اسرائیلی اپوزیشن رہنماؤں کا مطالبہ ہے کہ   نیتن یاہو عہدے کے لیے نااہل ہیں، اس لیے فوری طور پر مستعفی ہو جائیں۔

سابق اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ  نے کہا کہ 7 اکتوبرحملےکی براہ راست ذمہ داری نیتن یاہو پر عائد ہوتی ہے، نیتن یاہو ایک منٹ کے لیے بھی اپنے عہدے پر مزید نہیں رہ سکتے۔

اسرائیلی وزیراعظم کےدفتر کی جانب سے اسرائیلی اخبارکی رپورٹ کی تردید

 اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے  اسرائیلی اخبارکی رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر سے قبل یو اے ای نے نیتن یاہوکوکوئی انتباہ نہیں دیا تھا۔

ادھر متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ  کی جانب سے بھی رپورٹ پر تبصرےسےگریز کیا گیا ہے،  اماراتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل، یواےای کے درمیان کھلے اوربراہِ راست رابطے کے ذرائع موجود ہیں، تمام متعلقہ انٹیلی جنس معلومات متعلقہ اداروں کے درمیان شیئرکی جاتی رہی ہیں، امارات اسرائیل کے ساتھ انٹیلی جنس معلومات اب بھی جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

رحیم یار خان میں مبینہ شوگر مافیا کی سرگرمیوں پر پنجاب اسمبلی میں آواز بلند

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی ممتاز چانگ نے رحیم یار خان کے اپنے حلقے میں…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

خواجہ فرید یونیورسٹی میں صنفی تشدد کے خلاف 16 روزہ آگاہی مہم کا آغاز

رحیم یار خان: خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (KFUEIT)میں 25 نومبر کو صنفی بنیادوں پر…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

رحیم یار خان میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار

تھانہ کوٹ سبزل کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا،…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

گھریلو تنازع پر شوہر کا بیوی پر تیزاب سے حملہ، خاتون شدید زخمی

گھریلو تنازع پر شوہر کا بیوی پر تیزاب سے حملہ، خاتون شدید زخمی رحیم یار خان: گھریلو تنازع…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top