• Home
  • Blog
  • جوڈیشل کمپلیکس خودکش حملہ کیس: شہدا کے لواحقین کو معاوضہ نہ ملنے پر جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن طلب
Image

جوڈیشل کمپلیکس خودکش حملہ کیس: شہدا کے لواحقین کو معاوضہ نہ ملنے پر جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن طلب

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس خودکش حملہ کیس میں عدالت نے جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن آئی سی ٹی کو 15 ستمبر کو طلب کر لیا۔

جوڈیشل کمپلیکس خودکش حملے کے متاثرین کو معاوضے کی عدم ادائیگی کے کیس میں ڈپٹی کمشنر آفس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو شہداء کو معاوضہ ادائیگی کے لیے الگ بجٹ مختص نہ ہونے سے متعلق آگاہ کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس خودکش حملے کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کے لیے محمد آصف گجر ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔
ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ شہداء کی فیملیز کو معاوضہ ادائیگی کے لیے رقم مختص نہیں کی گئی، ترلائی امام بارگاہ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی افراد کے خاندانوں میں معاوضے کے چیکس تقسیم کیے گئے تھے، چیف کمشنز آفس کو خط لکھ کر فنڈز مختص کرنے کا کہا گیا۔ 

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا دوبارہ جواب آیا کہ فنڈز نہیں ہیں۔

 درخواست گزار کے وکیل تصدق حنیف نے کہا ان کے پاس بگھی پر بیٹھنے کے پیسے ہیں لیکن شہیدوں کو دینے کے لیے رقم نہیں ہے۔ 

اسٹیٹ کونسل نے بتایا ترلائی امام بارگاہ دھماکے کے متاثرین کو معاوضہ وزارت داخلہ سے فنڈز ملنے کے بعد دیا گیا۔

عدالت نے کہا ہم سیکرٹری داخلہ کو بلا رہے تھے لیکن ابھی جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن آئی سی ٹی کو بلا لیتے ہیں جس کے بعد کیس کی سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ خبریں۔

78 سالہ خاتون نے ‘فورٹ نائٹ’ گیم میں معمر ترین اسٹریمر کا ورلڈ ریکارڈ نام کرلیا

اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی 78 سالہ خاتون نے ‘فورٹ نائٹ’ گیم میں معمر ترین اسٹریمر کا…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

ایمان مزاری اور ہادی علی کو ویڈیو لنک پر پیش نہ کرنے پر اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کے وکالت نامے پیش…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

پاکستان کے احمد ظفر حیات نے سنگاپور اوپن سینیئر امیچرگالف چیمپئن شپ کا اوور آل ٹائٹل جیت لیا

پاکستان کے احمد ظفر حیات نے سنگاپور اوپن سینئر امیچر چیمپئن شپ کا اوور آل ٹائٹل جیت لیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے: رانا ثنااللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کے…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top