• Home
  • Blog
  • پیٹرولیم مصنوعات مسلسل مہنگی: گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ
Image

پیٹرولیم مصنوعات مسلسل مہنگی: گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے ردعمل میں آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ملک شہزاد اعوان نے ایندھن کی قیمتوں میں بار بار ہونے والے اضافے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایندھن کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی، کیونکہ اس سے ٹرانسپورٹ کا پورا نظام بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

ملک شہزاد اعوان نے مزید کہا کہ حکومت کی یقین دہانی پر ملک گیر ہڑتال کو 40 دن کے لیے مؤخر کیا گیا تھا۔ حکومت کی جانب سے مانگا گیا یہ وقت اگلے ہفتے مکمل ہو رہا ہے، جس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب جماعت اسلامی نے بھی پیٹرولیم لیوی کے نفاذ کے خلاف 20 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے، تاکہ حکومت کو عوام دشمن پالیسیوں پر نظرثانی کرنے کے لیے مجبور کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top