• Home
  • Blog
  • راولپنڈی میں ٹریفک وارڈن کی موجودگی میں وکیل کا موٹرسائیکل سوار پر تشدد
Image

راولپنڈی میں ٹریفک وارڈن کی موجودگی میں وکیل کا موٹرسائیکل سوار پر تشدد

راولپنڈی میں ٹریفک وارڈن کی موجودگی میں وکیل نے موٹرسائیکل سوار کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

ویڈیو میں تلخ کلامی کے بعد ایک شخص کو نوجوان پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ٹریفک وارڈن شہری کی کوئی مدد نہیں کرتا، موٹرسائیکل سوار پر تشدد کا واقعہ مال روڈ صدر پر پیش آیا۔

فوٹیج میں وکیل کو نوجوان موٹر سائیکل سوار پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں موٹرسائیکل سوار کو ٹریفک وارڈن کی جانب حسرت بھری نگاہوں سے دیکھتے بھی دیکھا جا سکتا ہے، ٹریفک وارڈن واقعے میں مداخلت کی بجائے خاموش تماشائی بنے کھڑا رہا۔

وکیل کے موٹرسائیکل سوار پر تشدد کی سرکاری سطح پر کوئی تصدیق نہیں ہو سکی، تاحال پولیس کو واقعہ سے متعلق کسی فریق کی جانب سے کوئی درخواست بھی نہیں دی گئی۔

دوسری جانب  ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مال روڈ پر وکیل کے موٹرسائیکل سوار پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لیا گیا ہے، موقع پر موجود ٹریفک وارڈن چھٹی کرکے گھر جارہا تھا، موٹرسائیکل سوار وکیل مہران اعجاز کی گاڑی کو ٹکر مار کر بھاگ رہا تھا۔

وکیل نے موٹرسائیکل سوار کا پیچھا کرکے روکا اور تلخ کلامی ہوئی، ٹریفک وارڈن نے دونوں افراد میں صلح صفائی کروادی تھی، واقعہ افسران بالا کے نوٹس میں نہ لانے پر وارڈن کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top