ایران جنگ کے اثرات کے باعث امریکا میں ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا، امریکی میڈیا کے مطابق ڈیزل کی قیمت 6 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ 9 ماہ کے دوران ڈیزل کی قیمت میں 74 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد امریکا میں ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال ستمبر میں امریکا میں ڈیزل کی قیمت 3 ڈالر 71 سینٹ فی گیلن تھی، جو اب بڑھ کر 6 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی ہے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے اثرات ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

ایران جنگ کے اثرات، امریکا میں ڈیزل کی قیمت 6 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی
متعلقہ خبریں۔
ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے
دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…
پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال
پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…
وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…
امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا
امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…













