• Home
  • Blog
  • چکن گونیا کے کیسز میں اضافہ، نوشہرہ کے متعدد گاؤں متاثر
Detailed image of a mosquito on a white surface, highlighting its features.

چکن گونیا کے کیسز میں اضافہ، نوشہرہ کے متعدد گاؤں متاثر

خیبرپختونخوا میں ضلع نوشہرہ کے علاقے زیارت کاکا صاحب کے متعدد گاؤں میں چکن گونیا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہونے لگا، مختلف ہسپتالوں میں روزانہ 50 سے 100 کیسز رپورٹ ہونے لگے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نوشہرہ کے مختلف ہسپتالوں میں روزانہ 50 سے 100 تک چکن گونیا کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، جس کے باعث طبی مراکز پر مریضوں کا دباؤ بڑھ گیا ہے، بڑی تعداد میں مریضوں کی آمد کے باوجود ہسپتالوں میں طبی عملے اور دیگر ضروری سہولیات کی کمی کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور محکمہ صحت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے، اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے اور متاثرہ افراد کو بروقت علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

اہلِ علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ چکن گونیا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کی جائے، ہسپتالوں میں وافر مقدار میں ادویات، اضافی طبی عملہ اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top