• Home
  • Blog
  • 72 سالہ ملائیشین فٹبال لیجنڈ نے 20 سالہ لڑکی سے شادی کرلی
Image

72 سالہ ملائیشین فٹبال لیجنڈ نے 20 سالہ لڑکی سے شادی کرلی

ملائیشیا کے سابق فٹبال اسٹار داتوک عبدہ علیف نے 72 برس کی عمر میں خود سے 52 سال کم عمر 20 سالہ لڑکی سے شادی کرلی۔

ملائیشین میڈیا کے مطابق عبدہ علیف کے چھوٹے بھائی اور سابق قومی کھلاڑی و کوچ داتوک یونس علیف نے تصدیق کی کہ شادی 27 اگست کو ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں خاندان اس رشتے پر رضامند تھے اور شادی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہیں آئی۔

رشتہ داروں اور قریبی عزیزوں کی جانب سے نو بیاہتا جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔

یونس علیف کے مطابق ممکنہ طور پر ان کے بھائی اس وقت ہنی مون پر ہیں اسی وجہ سے وہ کسی کی فون کالز کا جواب نہیں دے رہے۔

عبدہ علیف کے ایک سابق ساتھی نے بھی وائرل تصویر کو مستند قرار دیا تاہم شادی کی جگہ اور دیگر تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

سابق فٹبالر کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔عبدہ علیف نے 1970 کی دہائی کے اواخر اور 1980 کی دہائی کے اوائل میں ملائیشین فٹبال ٹیم کے سنہری دور میں اہم کردار ادا کیا۔

وہ 1980 کے ماسکو اولمپکس کے لیے ملائیشیا کو کوالیفائی کرانے والی ٹیم کا حصہ تھے تاہم ملک نے بعد میں ان کھیلوں میں شرکت نہیں کی تھی۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top