• Home
  • Blog
  • جناح اسپتال کراچی میں 27 سالہ خاتون میں ریبیز کی تصدیق، اہلخانہ مریضہ کو گھر لے گئے
Image

جناح اسپتال کراچی میں 27 سالہ خاتون میں ریبیز کی تصدیق، اہلخانہ مریضہ کو گھر لے گئے

جناح اسپتال کراچی میں 27 سالہ خاتون میں ریبیز کی تصدیق ہوئی ہے، تاہم دو روز زیرِ علاج رہنے کے بعد اہلخانہ مریضہ کو اسپتال سے گھر لے گئے۔

اسپتال حکام کے مطابق خاتون کو ہفتے کے روز جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا تھا، جہاں مریضہ میں ریبیز وائرس کی تمام علامات موجود تھیں۔

اسپتال حکام کے مطابق ریبیز کی تصدیق کے بعد خاتون کو اسپیشل وارڈ میں داخل کیا گیا اور دو روز تک زیرِ علاج رکھا گیا، تاہم بعد ازاں اہلخانہ مریضہ کو اپنی مرضی سے گھر لے گئے۔

متاثرہ خاتون کا تعلق ٹنڈو اللہ یار سے ہے اور اسے تقریباً چھ ماہ قبل دائیں ٹخنے پر آوارہ کتے نے کاٹا تھا۔ کتے کے کاٹنے کے بعد خاتون کو ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین بھی لگوائے جانے کا دعویٰ کیا گیا لیکن اہلخانہ کی جانب سے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ رواں سال سندھ میں ریبیز کے 23 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جن میں سے 14 کیسز انڈس اسپتال جبکہ 9 کیسز جناح اسپتال میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ آوارہ کتے کے کاٹنے کی صورت میں فوری طور پر زخم کو صابن اور پانی سے اچھی طرح دھونے کے بعد طبی مرکز سے رجوع کرنا اور بروقت حفاظتی ویکسینیشن انتہائی ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top