• Home
  • Blog
  • ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی، ایک تولہ کتنے کا ہوگیا؟
Image

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی، ایک تولہ کتنے کا ہوگیا؟

    کراچی کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3800 روپے کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 53 ہزار 336 روپے کا ہوگیا، اسی طرح 10 گرام سونا 3258 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 88 ہزار 662 روپے کی سطح پر آ گیا۔

    دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں چاندی بھی سستی ہوگئی، ایک تولہ چاندی کی قیمت 122روپے کی کمی سے 6802 روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت 105روپے کی کمی سے 5831روپے ہوگئی۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج پیر کے روز سونے کی فی اونس قیمت میں 38 ڈالر کی کمی واقع ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4308 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

    اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت کم ہوکر 63.23 ڈالر کی سطح پر گئی۔

    سونے کی قیمت میں ردوبدل کی بڑی وجوہات

    سونے کی قیمت میں ردوبدل کی بڑی وجوہات میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی، عالمی معاشی صورتحال میں غیر یقینی اور جغرافیائی کشیدگی شامل ہیں۔

    عالمی سطح پر سرمایہ کار معاشی اور سیاسی غیر یقینی کے دوران سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہیں جس کے باعث اس کی طلب میں اضافہ قیمتوں کو اوپر لے جاتا ہے۔

    اس کے علاوہ عالمی سطح پر شرحِ سود میں کمی یا مستقبل میں شرحِ سود کم ہونے کی توقعات بھی سونے کی قیمت پر اثر انداز ہوتی ہیں کیونکہ کم شرحِ سود کے ماحول میں غیر سودی اثاثے کے طور پر سونے کی کشش بڑھ جاتی ہے۔

    پاکستان میں عالمی قیمت کے ساتھ ساتھ روپے اور ڈالر کی شرحِ تبادلہ بھی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے تعین میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

    متعلقہ خبریں۔

    ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

    دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

    ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

    پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

    پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

    ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

    وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

    پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

    ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

    امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

    امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

    ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

    ایک جواب دیں۔

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    Scroll to Top