• Home
  • Blog
  • کراچی: اورنگی ٹاؤن میں پسند کی شادی پر سالے نے بہنوئی کو قتل کردیا، ملزم شہریوں کے تشدد سے ہلاک
Image

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں پسند کی شادی پر سالے نے بہنوئی کو قتل کردیا، ملزم شہریوں کے تشدد سے ہلاک

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں پسند کی شادی پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا جب کہ شہریوں نے ملزم کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پسند کی شادی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ملزم سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 2 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق 3 ملزمان نے فائرنگ کرکے عباس علی نامی شخص کو قتل کیا جس کے بعد قریب موجود افراد نے ایک ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے ملزمان کی موٹرسائیکل خراب ہوگئی تھی جس کے بعد عوام نے انہیں پکڑ لیا جب کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم عبدالرحیم اور اس کے ساتھی کو گرفتار کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے اپنے ماموں اور ساتھی کے ہمراہ فائرنگ کرکے اپنے بہنوئی کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور ایمیونیشن برآمد کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top