• Home
  • Blog
  • کفایت شعاری مہم: اسلام آبادمیں دکانیں،مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بندکرنےکا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
Image

کفایت شعاری مہم: اسلام آبادمیں دکانیں،مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بندکرنےکا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے معاملے پرکفایت شعاری مہم کا اعلان کردیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کفایت شعاری مہم کے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز  رات 9 بجےبند کردیے جائیں گے۔ شادی ہالز، مارکی اور دیگرکمرشل ایکٹویٹیز رات 10 تک بند ہوں گی۔ تمام ہوٹل، ریسٹورنٹس،کیفے رات 11 بجے بندکردیےجائیں گے۔کفایت شعاری مہم کی مدت 3 ماہ مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فارمیسی،لیبارٹریز،کلینک،اسپتال،تندور، پیٹرول پمپس کو استثنٰی حاصل ہوگا۔ 50 فیصد سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ کردی جائیں گی۔ سرکاری گاڑیوں کے لیے ایندھن کی فراہمی میں 50 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ضروری سروسز  اور ایف بی آرکی آپریشنل گاڑیاں ایندھن میں کمی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام اقسام کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔  سرکاری  اداروں میں آئی ٹی آلات کی خریداری کے علاوہ تمام پائیدار اشیا کی خریداری پر مکمل پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تین ماہ کے لیے بیرون ملک سرکاری دوروں اور  سفرپر مکمل پابندی ہوگی۔ ناگزیربیرون ملک دوروں کی صورت میں وزرا، مشیران، سرکاری افسران اکانومی کلاس میں سفرکریں گے۔ سرکاری اجلاس ترجیحاً ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقدکرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔ آرمڈ فورسز، سول آرمڈ فورسز، قانون نافذ کرنے والےاداروں کی گاڑیاں ایندھن کی کمی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

اس کے علاوہ  سرکاری عشائیوں کی میزبانی پرپابندی لگادی گئی ہے، غیرملکی وفود کے اعزاز میں عشائیے مستثنیٰ ہیں۔ حکومت کے خرچ  پر سرکاری سیمینارز، تربیتی پروگرامز اورکانفرنسز پرپابندی ہوگی۔ ناگزیرسرکاری تقریبات کے لیے سرکاری آڈیٹوریم  اورکمیٹی رومز  استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شادی سے متعلق تقریبات میں صرف ایک ڈش پیش کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹیک آوے اور ہوم ڈیلیوری سروسزمقررہ 11 بجےکی بندش سےمستثنیٰ ہوں گی۔ بیکریاں،دودھ وڈیری شاپس بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ جم،کھیلوں کی سہولتیں پیڈل کورٹس، آئی ٹی کمپنیاں،کال سینٹرز اوقات کارکی پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کفایت شعاری اقدامات سے استثنیٰ کی درخواستیں کیس ٹوکیس بنیاد پر زیر غورلائی جائیں گی۔ استثنیٰ کی منظوری کےلیے کمیٹی اپنی سفارش وزیراعظم کو پیش کرے گی۔ صوبائی اور علاقائی حکومتیں وفاقی حکومت جیسےکفایت شعاری اقدامات اپنانے پر غورکرسکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top