• Home
  • Blog
  • ایمان مزاری اور ہادی علی کو ویڈیو لنک پر پیش نہ کرنے پر اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری
Image

ایمان مزاری اور ہادی علی کو ویڈیو لنک پر پیش نہ کرنے پر اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کے وکالت نامے پیش نہ کرنے اور انہیں ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش نہ کرنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے ضمانت کی درخواستیں دائرکرنےکے لیے ایمان مزاری اور ہادی علی کے وکالت نامے نہ ملنے کے کیس کی سماعت کی۔

اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے دونوں وکلا کے وکالت نامے آج بھی دستخط کراکر نہ دیے جاسکے جب کہ جیل حکام کی جانب سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہ ہوا تاہم شیریں مزاری اور دیگر وکلا کثیر تعداد میں عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالتی حکم کے باوجود ایمان مزاری اور ہادی علی کو ویڈیولنک کے ذریعے بھی پیش نہ کیاجاسکا جس پر عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

جج طاہرعباس سِپرا نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل جواب دیں کیوں نہ 6 ماہ کے لیے سزا دی جائے؟ سپرنٹنڈنٹ جیل نہ عدالتوں کو دیوار کے ساتھ لگائیں نہ اپنےآپ کو دیوار کےساتھ لگائیں۔

عدالتی عملے نے بتایا کہ ابھی ایمان مزاری اور ہادی علی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہیں کررہے، جیل حکام بتا رہے ہیں انٹرنیٹ کا مسئلہ ہے، اس پر جج نے کہا کہ ایک کیس میں انٹرنیٹ کا مسئلہ تھا، بار بار جیل حکام بتا رہے تھے نیٹ ٹھیک نہیں چل رہا، پہلے پی ٹی سی ایل پھراین ٹی سی کو میں نےآرڈرکیا تھا کہ ماہرین جیل جائیں، ہری پور سے ماہرین کوجیل بھیجنے کا حکم دیا تھا، وکالت نامے ملنا تو ملزم کو بنیادی حق ہے۔

بعد ازاں عدالت نے توہین عدالت کے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت منگل تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

ذرائع کا دعویٰ: مسئلہ اب لانگ مارچ نہیں بلکہ قومی سلامتی کا ہے، سہیل آفریدی کی حکومت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

اسلام آباد: جیو نیوز کے پروگرام “نیا پاکستان” میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خیبرپختونخوا حکومت کے مستقبل سے…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ایک اور خط، مذاکرات کی دوبارہ دعوت

وزیراعظم  شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ایک اور خط لکھتے ہوئے مذاکرات کی دعوت دے…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

ضلع نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی  کے دوران  شدید فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشت…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top