راچی: شہر قائد میں ’آئی ٹی سی این ایشیا 2026‘ کا اختتام شان دار انداز میں ہو گیا ہے، جس میں 550 ملین امریکی ڈالر سے زائد کے کاروباری معاہدے کیے گئے ہیں۔
28 ویں آئی ٹی سی این ایشیا 2026 جمعرات کو کراچی ایکسپو سینٹر میں شان دار انداز میں اختتام پذیر ہوئی، تین روزہ ٹیکنالوجی نمائش اور کانفرنس کے دوران 75 سے زائد مفاہمتی یادداشتوں، معاہدوں اور کاروباری وعدوں کے تحت 550 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ کی سرگرمیاں سامنے آئیں، جو پاکستان کے ٹیکنالوجی ایکو سسٹم میں بڑھتی ہوئی رفتار اور اعتماد کی عکاسی کرتی ہیں۔
تقریب کے دوران طے پانے والے کاروباری وعدوں اور معاہدوں پر آئندہ برسوں میں عمل درآمد متوقع ہے، جس سے پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل خدمات اور وسیع تر ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کی ترقی میں مدد ملے گی۔
آئی ٹی سی این ایشیا 2026 میں کاروباری سرگرمیوں کے حجم نے پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی ڈیجیٹل معیشت میں بین الاقوامی سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی شراکت داریوں اور سرحد پار تعاون کے بڑھتے ہوئے امکانات کو بھی اجاگر کیا۔














