• Home
  • Blog
  • اسکول ٹیچر اور 10 سالہ طالب علم جھیل میں ڈوب کر ہلاک
Image

اسکول ٹیچر اور 10 سالہ طالب علم جھیل میں ڈوب کر ہلاک

آئیوا: امریکی ریاست آئیوا میں اسکول ٹرپ کے دوران جھیل میں گرنے سے 24 سالہ ٹیچر اور 10 سالہ طالب علم جان کی بازی ہار گئے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام اور اسکول انتظامیہ نے اس حوالے سے بتایا کہ واقعہ منگل کو لیک میک برائیڈ اسٹیٹ پارک میں اسکول ٹرپ کے دوران پیش آیا۔

خاتون ٹیچر ہنّا جورجنسن کی لاش منگل کی سہ پہر کورل ویل ریزروائر سے نکالی گئی، جبکہ تقریباً 25 گھنٹے بعد غوطہ خوروں نے اسی مقام سے 10 سالہ طالب علم احمد عثمان کی لاش بھی برآمد کرلی۔

حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ٹیچر اور طالب علم پانی میں کیسے پہنچے۔ واقعے کے بعد جانسن کاؤنٹی میٹرو ڈائیو ٹیم، مقامی فائر ڈپارٹمنٹس، آئیوا ڈپارٹمنٹ آف نیچرل ریسورسز، اسٹیٹ پٹرول، امریکی آرمی کور آف انجینئرز اور طبی عملے سمیت بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ ریکوری آپریشن کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق اسکول انتظامیہ نے دونوں کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہنّا اور احمد صرف اسکول کمیونٹی کے ارکان نہیں تھے اور ان کی کمی کلاس رومز، اسکول کی راہداریوں اور ان سے محبت کرنے والوں کی زندگیوں میں محسوس کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

ذرائع کا دعویٰ: مسئلہ اب لانگ مارچ نہیں بلکہ قومی سلامتی کا ہے، سہیل آفریدی کی حکومت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

اسلام آباد: جیو نیوز کے پروگرام “نیا پاکستان” میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خیبرپختونخوا حکومت کے مستقبل سے…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ایک اور خط، مذاکرات کی دوبارہ دعوت

وزیراعظم  شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ایک اور خط لکھتے ہوئے مذاکرات کی دعوت دے…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

ضلع نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی  کے دوران  شدید فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشت…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top