• Home
  • Blog
  • پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی، 750 ملین ڈالر مالیت کی منشیات پکڑی گئی
Image

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی، 750 ملین ڈالر مالیت کی منشیات پکڑی گئی

پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں مشکوک ماہی گیر کشتی کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 750 ملین ڈالر کی منشیات پکڑ لی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میری ٹائم سکیورٹی آپریشنز کے تحت مشکوک ماہی گیر کشتی پر آپریشن کیا گیا، آپریشن پی این ایس حنین اور پی این ایس یرموک نے بحیرہ عرب میں کیا۔

شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران پاک بحریہ کے جہازوں نے 2800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط کی، ضبط کی گئی منشیات کی عالمی منڈی میں مالیت تقریباً 750 ملین ڈالر ہے۔

کامیاب آپریشن پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے دونوں جہازوں کے عملےکو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ سمندر میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے ہمہ وقت تیار اور قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے۔

متعلقہ خبریں۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

ذرائع کا دعویٰ: مسئلہ اب لانگ مارچ نہیں بلکہ قومی سلامتی کا ہے، سہیل آفریدی کی حکومت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

اسلام آباد: جیو نیوز کے پروگرام “نیا پاکستان” میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خیبرپختونخوا حکومت کے مستقبل سے…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ایک اور خط، مذاکرات کی دوبارہ دعوت

وزیراعظم  شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ایک اور خط لکھتے ہوئے مذاکرات کی دعوت دے…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

ضلع نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی  کے دوران  شدید فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشت…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top