• Home
  • Blog
  • ضلع نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشتگرد ہلاک
Image

ضلع نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی  کے دوران  شدید فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

 بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف سکیورٹی فورسز کی جامع انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں جاری ہیں۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے 25 ستمبر کو ضلع نوشکی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر ایک اور کارروائی کی گئی، جس میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ 

اس سے قبل 24 ستمبر کو آپریشن شعبان کے تسلسل میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مزید ٹھکانوں کا سراغ لگا کر انہیں تباہ کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 خوارج ہلاک ہوئے، جس کے بعد شعبان میں ہلاک خوارج کی مجموعی تعداد 22 ہوگئی۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے ستمبر 2026 سے اب تک بھارتی سرپرستی میں سرگرم 33 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل انسدادِ دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی تاکہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کا خاتمہ کیا جاسکے۔

متعلقہ خبریں۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

ذرائع کا دعویٰ: مسئلہ اب لانگ مارچ نہیں بلکہ قومی سلامتی کا ہے، سہیل آفریدی کی حکومت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

اسلام آباد: جیو نیوز کے پروگرام “نیا پاکستان” میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خیبرپختونخوا حکومت کے مستقبل سے…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ایک اور خط، مذاکرات کی دوبارہ دعوت

وزیراعظم  شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ایک اور خط لکھتے ہوئے مذاکرات کی دعوت دے…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

ایشین گیمز: نیپال نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ میں نیپال نے افغانستان کو 5  وکٹوں سے ہرا کر اہم کامیابی حاصل…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top