• Home
  • Blog
  • افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مسلح مزاحمت میں تیزی، نورستان اور کنڑ میں متعدد چوکیوں پر قبضہ
Image

افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مسلح مزاحمت میں تیزی، نورستان اور کنڑ میں متعدد چوکیوں پر قبضہ

افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مسلح کارروائیوں میں تیزی آ رہی ہے، افغانستان فریڈم فرنٹ نے نورستان اور کنڑ میں طالبان رجیم کی متعدد چوکیوں پر قبضہ کر لیا۔

تازہ لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب طالبان نے افغانستان فریڈم فرنٹ کی پوزیشنوں پر قبضے کی کوشش کی۔ افغانستان فریڈم فرنٹ کے مطابق دونوں اضلاع میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

اس سے پہلے ایک ہفتے کے دوران کابل، سرِاۓ پل، قندھار، بدخشاں، کنڑ، نورستان، پروان اور پکتیا میں مسلح مزاحمتی گروپوں نے طالبان رجیم کی چوکیوں، گاڑیوں اور اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔

ان کارروائیوں میں 17 طالبان اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔ 24 ستمبر کو سرِاۓ پل کے صوبائی دارالحکومت میں افغانستان فریڈم فرنٹ نے طالبان اجتماع کو نشانہ بنایا گیا جس میں 3 طالبان ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔

23 ستمبر کو کابل بگرام شاہراہ پر گشت کے دوران طالبان کی فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایک طالبان اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔

افغان آرمی کے سابق جنرل سمیع سادات کی قیادت میں افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی کارروائیوں کے دوران ستمبر میں اب تک 69 سے زائد طالبان اہلکارہلاک ہوچکے ہیں۔  

متعلقہ خبریں۔

’پی ٹی آئی کی خواہش ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ ہوجائے‘

اسلام آباد (27 ستمبر 2026): رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی…

ByByMomina Fatima Sep 27, 2026

واٹر کارپوریشن کی کھربوں روپے مالیت کی اراضی 3 سالہ لیز پر دینے کی آڑ میں ٹھکانے لگانے کا منصوبہ

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی کھربوں روپے مالیت کی اراضی اور املاک کو 3 سالہ لیز پر…

ByByMomina Fatima Sep 27, 2026

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں، اسپیکر کے پی اسمبلی

پشاور: اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان پر ردعمل دیتے…

ByByMomina Fatima Sep 27, 2026

جنوبی افریقا میں فائرنگ کے 2 واقعات، 27 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

جنوبی افریقا کے دو بڑے شہروں میں فائرنگ کے واقعات میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور…

ByByMomina Fatima Sep 27, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top