• Home
  • Blog
  • ایران: آبنائے ہرمز کھولنے کی تجویز پر ٹرمپ کے ابتدائی ردِعمل کے بعد ثالثوں کے ذریعے حتمی امریکی مؤقف کے منتظر ہیں
Image

ایران: آبنائے ہرمز کھولنے کی تجویز پر ٹرمپ کے ابتدائی ردِعمل کے بعد ثالثوں کے ذریعے حتمی امریکی مؤقف کے منتظر ہیں

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران نے اپنی تجویز پر امریکی صدر ٹرمپ کا ابتدائی ردعمل دیکھا ہے لیکن اسے ابھی تک ثالثوں کے ذریعے کوئی باضابطہ جواب موصول نہیں ہوا۔

اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایران ثالثوں کی جانب سے امریکا کا حتمی مؤقف جاننے کا منتظر ہے اور اسی کی بنیاد پر کوئی فیصلہ کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری شرائط واضح ہیں، اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے سے متعلق کوئی بھی پیش قدمی انہی شرائط پر منحصر ہے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ صرف بات چیت کے ذریعے طے پانے والا حل ہی انہیں اس تعطل سے نکال سکتا ہے، یہی ہمارا موقف ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کیا گیا 7 روزہ منصوبہ مسترد کر دیا ہے۔

امریکی صدر  نے مڈٹرم انتخابات کے بعد دوبارہ ایران پر بمباری کا امکان بھی ظاہر کردیا۔

متعلقہ خبریں۔

واٹر کارپوریشن کی کھربوں روپے مالیت کی اراضی 3 سالہ لیز پر دینے کی آڑ میں ٹھکانے لگانے کا منصوبہ

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی کھربوں روپے مالیت کی اراضی اور املاک کو 3 سالہ لیز پر…

ByByMomina Fatima Sep 27, 2026

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں، اسپیکر کے پی اسمبلی

پشاور: اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان پر ردعمل دیتے…

ByByMomina Fatima Sep 27, 2026

جنوبی افریقا میں فائرنگ کے 2 واقعات، 27 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

جنوبی افریقا کے دو بڑے شہروں میں فائرنگ کے واقعات میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور…

ByByMomina Fatima Sep 27, 2026

رضوان کا عدم تعاون تحقیقات میں تاخیر کا باعث بننے لگا: ذرائع این سی سی آئی اے

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان…

ByByMomina Fatima Sep 27, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top