• Home
  • Blog
  • فلسطینی مشن نے اقوام متحدہ میں وزیراعظم کے فلسطین سے متعلق الفاظ سوشل میڈیا پر نمایاں کردیے
Image

فلسطینی مشن نے اقوام متحدہ میں وزیراعظم کے فلسطین سے متعلق الفاظ سوشل میڈیا پر نمایاں کردیے

نیو یارک: وزیراعظم شہبازشریف کے الفاظ کو اقوام متحدہ میں فلسطینی مشن نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نمایاں کردیا۔ 

فلسطینی مشن نے اپنےسوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وزیراعظم پاکستان کے الفاظ نمایاں کرتے ہوئے لکھاکہ وزیراعظم شہبازشریف نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں فلسطین کا خصوصی ذکر کیا اور فلسطینی خواتین، بچوں، بزرگوں پر مظالم کو عالمی ضمیرکے سامنے اجاگرکیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ سال ہند رجب نامی فلسطینی بچی کی دل دہلا دینےوالی داستان بیان کی تھی جسے اسرائیلی فوجیوں نے بے دردی سے شہید کر دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس سال ایک اور سانحہ ہمارےدلوں اور پوری دنیا کے دل پربوجھ بن گیا ہے، 8 سال کی وفا عقیلہ نے اس بے مقصد جارحیت میں اپنی جان گنوادی ہے، وفا عقیلہ کا اسکول کا پہلادن اس کی زندگی کا آخری دن بن گیا۔ 

شہباز شریف نے سوال کیا کہ کیاغزہ میں پیدا ہونے والا بچہ دنیا کے دیگر بچوں کی طرح زندگی، مستقبل اور خواب دیکھنےکا حق نہیں رکھتا؟

متعلقہ خبریں۔

خاتون کے دماغ میں کیڑے اور ان کے انڈوں کی دریافت

ویسے تو طفیلی کیڑے اکثر لوگوں کے نظام ہاضمہ تک پہنچ جاتے ہیں مگر فلپائن میں تو ایک…

ByByMomina Fatima Sep 27, 2026

عازمین حج کیلئے گھر بیٹھے پیکج، دورانیہ اور رہائش میں ترمیم کی سہولت فراہم کردی گئی

اسلام آباد: پاک حج ایپ پر عازمین حج کی سہولت کے متعدد فیچرز متعارف کرادیے گئے ہیں۔ اعلامیے…

ByByMomina Fatima Sep 27, 2026

لندن سے چوری کیے گئے موبائل فون چین اسمگل کرنے والے نیٹ ورک کے ارکان کو سزائیں

لندن: برطانیہ کی میٹروپولیٹن پولیس نے چوری شدہ موبائل فونز چین منتقل کرنے والے ایک بڑے اسمگلنگ نیٹ…

ByBySajid Ali Sep 27, 2026

بھارتی شراب کی دکان میں بندر کی انوکھی حرکت، شراب پی کر مدہوش ہونے کی ویڈیو وائرل

نئی دہلی بھارت میں ایک مادہ بندر شراب کی دکان میں داخل ہوئی اور مبینہ طور پر شراب…

ByBySajid Ali Sep 27, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top