• Home
  • Blog
  • پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ، طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا
Image

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ، طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل کرلی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل کی اور پی این ایس/ ایم ہنگور نے طویل فاصلے تک مار کرنے والا اینٹی شپ کروز میزائل کامیابی سے فائرکیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اینٹی شپ کروز میزائل نے مقررہ ہدف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا، کامیاب فائرنگ سے ہنگور کے ویپن سسٹمز اور جنگی تیاری کی توثیق ہوئی، ہنگورکی کامیاب فائرنگ پاک بحریہ کی زیرِآب جنگی صلاحیتوں میں اہم سنگِ میل ہے۔
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے پی این ایس/ ایم ہنگورکی جنگی صلاحیت اور عملے کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

اس موقع پر نیول چیف نے کہا کہ زیر آب جنگی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ آپریشنل تیاری اور قابلِ اعتماد دفاعی صلاحیت کے لیے ناگزیر ہے، پاک بحریہ پاکستان کی بحری سرحدوں کے دفاع اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پُرعزم ہے۔

متعلقہ خبریں۔

خاتون کے دماغ میں کیڑے اور ان کے انڈوں کی دریافت

ویسے تو طفیلی کیڑے اکثر لوگوں کے نظام ہاضمہ تک پہنچ جاتے ہیں مگر فلپائن میں تو ایک…

ByByMomina Fatima Sep 27, 2026

عازمین حج کیلئے گھر بیٹھے پیکج، دورانیہ اور رہائش میں ترمیم کی سہولت فراہم کردی گئی

اسلام آباد: پاک حج ایپ پر عازمین حج کی سہولت کے متعدد فیچرز متعارف کرادیے گئے ہیں۔ اعلامیے…

ByByMomina Fatima Sep 27, 2026

لندن سے چوری کیے گئے موبائل فون چین اسمگل کرنے والے نیٹ ورک کے ارکان کو سزائیں

لندن: برطانیہ کی میٹروپولیٹن پولیس نے چوری شدہ موبائل فونز چین منتقل کرنے والے ایک بڑے اسمگلنگ نیٹ…

ByBySajid Ali Sep 27, 2026

بھارتی شراب کی دکان میں بندر کی انوکھی حرکت، شراب پی کر مدہوش ہونے کی ویڈیو وائرل

نئی دہلی بھارت میں ایک مادہ بندر شراب کی دکان میں داخل ہوئی اور مبینہ طور پر شراب…

ByBySajid Ali Sep 27, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top