• Home
  • Blog
  • امریکا میں طاقتور سمندری طوفان ساحل سے ٹکراگیا، نیویارک اور نیوجرسی میں ایمرجنسی نافذ
Image

امریکا میں طاقتور سمندری طوفان ساحل سے ٹکراگیا، نیویارک اور نیوجرسی میں ایمرجنسی نافذ

واشنگٹن: امریکا میں طاقتور سمندری طوفان نار ایسٹر مشرقی ساحلوں سے ٹکراگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان نار ایسٹر مشرقی ساحلوں سے ٹکراگیا جس کے باعث مشرقی ساحلی ریاستوں میں طوفانی ہوائیں اوربارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ساحلی علاقوں میں 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ بارشوں  کے باعث مشرقی ساحلی رہائشی علاقے زیرآب آگئے اور کئی درخت گرگئے۔
اس کے علاوہ گاڑیاں کئی فٹ پانی میں ڈوبی نظر آئیں، متاثرہ ریاستوں میں ایک لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوگئے اور خراب موسم کے باعث 445 پروازیں منسوخ اور 3 ہزار سے زائد پروازیں تاخیرکا شکارہوگئیں۔

ادھر نیویارک اور نیوجرسی کی متاثرہ کاؤنٹیز میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، اس کے ساتھ ہی حکام کی جانب سے  لوگوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی اٹلانٹک اور نیو انگلینڈ میں تیز ہواؤں، بارش، سیلاب کا سلسلہ پیر تک جاری رہےگا۔

متعلقہ خبریں۔

خاتون کے دماغ میں کیڑے اور ان کے انڈوں کی دریافت

ویسے تو طفیلی کیڑے اکثر لوگوں کے نظام ہاضمہ تک پہنچ جاتے ہیں مگر فلپائن میں تو ایک…

ByByMomina Fatima Sep 27, 2026

عازمین حج کیلئے گھر بیٹھے پیکج، دورانیہ اور رہائش میں ترمیم کی سہولت فراہم کردی گئی

اسلام آباد: پاک حج ایپ پر عازمین حج کی سہولت کے متعدد فیچرز متعارف کرادیے گئے ہیں۔ اعلامیے…

ByByMomina Fatima Sep 27, 2026

لندن سے چوری کیے گئے موبائل فون چین اسمگل کرنے والے نیٹ ورک کے ارکان کو سزائیں

لندن: برطانیہ کی میٹروپولیٹن پولیس نے چوری شدہ موبائل فونز چین منتقل کرنے والے ایک بڑے اسمگلنگ نیٹ…

ByBySajid Ali Sep 27, 2026

بھارتی شراب کی دکان میں بندر کی انوکھی حرکت، شراب پی کر مدہوش ہونے کی ویڈیو وائرل

نئی دہلی بھارت میں ایک مادہ بندر شراب کی دکان میں داخل ہوئی اور مبینہ طور پر شراب…

ByBySajid Ali Sep 27, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top