• Home
  • Blog
  • میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کی مدت ختم، توسیع کا فیصلہ نہ ہوسکا
Image

میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کی مدت ختم، توسیع کا فیصلہ نہ ہوسکا

کراچی: میر رضا کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کی مدت ختم ہوگئی۔

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کے قتل کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کی مدت ختم ہوگئی تاہم محکمہ داخلہ سندھ نے کمیشن کی مدت میں توسیع پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

جوڈیشل کمیشن نے گواہوں کے بیانات مکمل کرنے اور رپورٹ مرتب کرنے کے لیے 15 اکتوبر تک مدت میں توسیع کے لیے خط لکھا تھا۔
جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن 24 اگست کو جاری کیا گیا تھا، کمیشن نے 27 اگست کو باقاعدہ کام کا آغاز کیا تھا جب کہ محکمہ داخلہ سندھ نے کمیشن کو ایک ماہ میں کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

کمیشن نے آج دو گواہوں کو بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر رکھا ہے تاہم مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کی صورت میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ نہیں ہوسکیں گے۔

میر رضا کے اہلخانہ نے اعلیٰ پولیس افسران سے بھی بعض سوالات کے جوابات طلب کر رکھے ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی بڑھ گئی، دو آئل ٹینکرز میں آگ لگنے اور تجارتی جہاز پر امریکی حملے کا دعویٰ

تہران: آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی مزید شدت اختیار کرگئی، جہاں ایرانی پاسداران انقلاب نے…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

افغانستان کے صوبہ کنڑ میں مکان میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، 97 زخمی

کنڑ: افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ کے علاقے اسد آباد میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

بھارت میں سائبر فراڈ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی، 164 غیر ملکی شہری بازیاب، فراڈ پر مجبور کیے جانے کا انکشاف

نئی دہلی: بھارتی پولیس نے سائبر فراڈ کی سرگرمیوں میں ملوث کرنے کے لیے مبینہ طور پر بھارت…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

پنجاب میں گندم کی درآمدی حد 25 لاکھ ٹن مقرر، آٹے کی قیمتوں پر اختلافات کے باعث نان بائیوں کی 4 دسمبر سے ہڑتال کی دھمکی

اسلام آباد/لاہور: وفاقی حکومت نے ملک میں گندم کی دستیابی بہتر بنانے اور آٹے کی قیمتوں کو مستحکم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top