• Home
  • Blog
  • مسجد الحرام میں تیز بارش کے دوران عمرہ زائرین کی عبادت کے روح پرور مناظر کی ویڈیو وائرل
Image

مسجد الحرام میں تیز بارش کے دوران عمرہ زائرین کی عبادت کے روح پرور مناظر کی ویڈیو وائرل

سعودی عرب: مملکت میں گزشتہ روز ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث کئی علاقوں میں سڑکیں زیر آب آگئیں جبکہ مسجد الحرام میں تیز بارش کے دوران عمرہ زائرین طواف میں مصروف رہے، جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام میں عمرہ زائرین بارش کے دوران طواف اور عبادت میں مصروف رہے اور رب کے حضور سجدہ ریز ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ نے بارش کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے بہترین اقدامات کیے۔

مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا گیا۔

یاد رہے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے مملکت کے کئی علاقوں میں بارش کا الرٹ جاری کیا تھا۔

متعلقہ خبریں۔

عطا تارڑ: پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ پاکستان کے ساتھ رہنا ہے یا افغانستان کے ساتھ

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات  عطا تارڑ نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ…

ByByMomina Fatima Sep 28, 2026

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی گراوٹ آگئی

کراچی: امریکی شرح سود میں اضافے کی توقعات پر سونے کی قیمت  میں مزیدکمی آگئی۔ آل پاکستان صرافہ…

ByByMomina Fatima Sep 28, 2026

پاکستان والی بال ٹیم ایشین گیمز مینجمنٹ کی بدانتظامی کا شکار، بس ڈرائیور نے غلط جمنازیم میں پہنچا دیا

پاکستان والی بال ٹیم ایشین گیمز مینجمنٹ کی بدانتظامی کا شکار ہوگئی۔ ٹیم کے بس ڈرائیور نے کھلاڑیوں…

ByByMomina Fatima Sep 28, 2026

عباس عراقچی کا امریکی ٹی وی کو انٹرویو: امریکا کے ساتھ قیامت خیز جنگ کیلئے بھی تیار ہیں

واشنگٹن: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران دشمن سے جنگ دوبارہ شروع ہونے…

ByByMomina Fatima Sep 28, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top