• Home
  • Blog
  • سہیل آفریدی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی خبر، شیر افضل مروت نے تصدیق کردی
Image

سہیل آفریدی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی خبر، شیر افضل مروت نے تصدیق کردی

اسلام آباد : وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی پر عدم اعتماد کی تلوار کے حوالے سے شیرافضل مروت نے اے آر وائی نیوز کی خبر کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے اے آر وائی نیوز کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سہیل آفریدی کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق پیغام کی تفصیلات بیان کردی ہیں۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے پیغام دیا تھا کہ اسلام آباد مارچ شایدسہیل آفریدی کی صلاحیت سےزیادہ ہے، سہیل آفریدی کو وزارتِ اعلیٰ سے اسٹیپ ڈاؤن کرنا چاہیے۔

رکن قومی اسمبلی نے دعویٰ کیا کہ سہیل آفریدی سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے پیغامات کی بشریٰ بی بی کی فیملی اور نورین نیازی نے بھی تصدیق کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے نورین نیازی سے سہیل آفریدی کے معاملے پر مزید گفتگو کی، جبکہ اس موقع پر بشریٰ بی بی بھی موجود تھیں، بانی پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی، سلمان اکرم اور دو دیگر افراد پر شدید ناراضی کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں۔

برف کے بیچوں بیچ آتش فشاں پھٹ پڑا، حیرت انگیز ویڈیو

چلی (28 ستمبر 2026): چلی میں قدرت کے کرشمے کا حیران کن نظارہ انسانی آنکھوں نے اس وقت…

ByByMomina Fatima Sep 28, 2026

خاتون وکیل کے کالا سوٹ پہن کر عدالت میں پیش ہونے پر جج برہم

اسلام آباد (28 ستمبر 2026): اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک کیس کی سماعت کے موقع پر خاتون وکیل…

ByByMomina Fatima Sep 28, 2026

عطا تارڑ: پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ پاکستان کے ساتھ رہنا ہے یا افغانستان کے ساتھ

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات  عطا تارڑ نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ…

ByByMomina Fatima Sep 28, 2026

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی گراوٹ آگئی

کراچی: امریکی شرح سود میں اضافے کی توقعات پر سونے کی قیمت  میں مزیدکمی آگئی۔ آل پاکستان صرافہ…

ByByMomina Fatima Sep 28, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top