• Home
  • Blog
  • مری: بریک فیل ہونے سے اسکول وین میں خوفناک حادثہ، آگ لگنے سے 12 بچے جھلس گئے
Image

مری: بریک فیل ہونے سے اسکول وین میں خوفناک حادثہ، آگ لگنے سے 12 بچے جھلس گئے

مری : نجی اسکول وین کھائی میں گرنے آگ بھڑک اٹھی ، حادثے میں 12 بچے جھلس کر زخ
می ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مری کے علاقے لوئر موہڑا بڑا ہوتر کے قریب اسکول وین بریک فیل ہونے کے باعث کھائی میں جا گری، جس کے بعد گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

حادثے میں 12 بچے جھلس کر زخمی ہو گئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور بچوں کو گاڑی سے باہر نکال کر سول اسپتال منتقل کیا۔

بعد ازاں، شدید جھلسنے والے 4 بچوں کو مزید بہتر طبی علاج کے لیے راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ڈی پی او مری محمد رضا تنویر سپرا نے کہا کہ حادثے میں الحمدللہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مقامی سطح پر چلنے والی اسکول وینز کی فنی حالت کی مزید چیکنگ کی جائے گی۔

دوسری جانب مری میں موجود وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے اور انتظامیہ کو تمام زخمی بچوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ خبریں۔

میر رضا کیس: اہلخانہ کے وکیل جبران ناصر نے مزید سوالات کمیشن کو جمع کرا دیے

کراچی: میر رضا قتل کیس میں اہل خانہ کے وکیل جبران ناصر نے مزید سوالات جوڈیشل کمیشن کو…

ByByMomina Fatima Sep 30, 2026

دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز میں پائلٹس کی لڑائی، طیارے کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ

دبئی سے اسرائیل جانے والے پرواز میں پائلٹ لڑپڑے جس کے بعد طیارے نے سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ…

ByByMomina Fatima Sep 30, 2026

پاسپورٹ، قومی شناختی کارڈ اور اسلحہ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی پریشانی ختم ہوگئی

کراچی: شہریوں کو اب ایک ہی چھت تلے پاسپورٹ، قومی شناختی کارڈ ، نادرا ڈائریکٹ، اسلحہ لائسنس اور…

ByByMomina Fatima Sep 30, 2026

آئی ایم ایف کا پاکستان سے ایک اور بڑا مطالبہ سامنے آگیا

اسلام آباد (30 ستمبر 2026): موجودہ قرض پروگرام کی پانچویں قسط کے لیے جاری مذاکرات میں آئی ایم…

ByByMomina Fatima Sep 30, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top