• Home
  • Blog
  • شاندانہ گلزار: گورنر راج پہلے بلوچستان میں لگایا جائے، جہاں 80 فیصد حکومتی رٹ ختم ہوچکی
Image

شاندانہ گلزار: گورنر راج پہلے بلوچستان میں لگایا جائے، جہاں 80 فیصد حکومتی رٹ ختم ہوچکی

پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار نےکہا ہےکہ گورنر راج پہلے بلوچستان میں لگائیں جہاں حکومت کی 80 فیصد رٹ ختم ہوچکی ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاندانہ گلزار نے کہا کہ ہمیں گورنر راج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، پہلے گورنر راج بلوچستان میں لگائیں جہاں 80 فیصد حکومت کی رِٹ ختم ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں روزانہ کی بنیاد پر دہشتگردی ہورہی ہے، کیا وفاقی وزیرداخلہ کبھی ان علاقوں میں گئے ہیں؟ پولیس لائنز دھماکےکی انکوائری آج تک منظرعام پر نہیں آئی۔ 

شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی حالت خراب ہے، مہنگائی عروج پر ہے،  فارم 47 والے آئین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، ہم محاذ آرائی نہیں چاہتے، فوج اورپولیس ہماری ہیں، ہم کتابوں والے لوگ ہیں، جہازوں والے نہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کو کنٹینرستان بنا دیا گیاہے مگر ہم 4 اکتوبر کو وزیراعلیٰ اور جنید اکبرکے ساتھ پوری طاقت سے نکلیں گے، ہم آئین سے نہ لیفٹ ہوں گےاور نہ رائٹ ہوں گے۔

متعلقہ خبریں۔

اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر کی زیرِ صدارت ریونیو اجلاس، زیرِ التوا معاملات کے بروقت حل کی ہدایات

ریونیو سے متعلق اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت، ڈپٹی کمشنر بہاولپور کی ہدایات پر، اسسٹنٹ کمشنر…

ByByMomina Fatima Sep 30, 2026

مریم نواز کا ہیلتھ کلینک محراب والا کا دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب کے عوام دوست وژن کے تحت، ڈپٹی کمشنر بہاولپور کی ہدایات پر، اسسٹنٹ کمشنر احمدپور شرقیہ…

ByByMomina Fatima Sep 30, 2026

پاکستانیوں کو بیرونِ ملک ملازمت کیلئے بھیجنے والے ’پروموٹرز‘ کیلئے اہم انتباہ

اسلام آباد (30 ستمبر 2026): بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے بیرون ملک ملازمت کے لیے بھیجنے…

ByByMomina Fatima Sep 30, 2026

ایم ڈی کیٹ کے نتائج کو کالعدم قرار دے کر آزادانہ انکوائری کرانے کا مطالبہ

کراچی : ایم کیو ایم نے ایم ڈی کیٹ رزلٹ کو کالعدم قرار دے کر آزادانہ انکوائری کرانے…

ByByMomina Fatima Sep 30, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top