• Home
  • Blog
  • ایف بی آر مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا فیصلہ
Image

ایف بی آر مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: ایف بی آر مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

ایف بی آر نے سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے رجسٹرڈ کاروباری مراکز کے خلاف کارروائی کی جا سکے گی۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق پروڈکشن مانیٹرنگ، ویڈیو سرویلنس یا ڈیجیٹل آئی سسٹم لگانا لازم ہوگا، ایف بی آر سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے رجسٹرڈ کاروبار زد میں آئیں گے۔

ایف بی آر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کاروبار سیل کرنے کے لیے ضرورت پڑنے پر پولیس کی مدد لی جائے گی، کمشنر ان لینڈ ریونیو رپورٹ کی بنیاد پر کارروائی شروع کر سکے گا، اسسٹنٹ کمشنر یا اس سے اوپر کا افسر تحریری رپورٹ کمشنر کو دے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر انکوائری کرنے کے بعد چیف کمشنر کو رپورٹ بھیجے گا، چیف کمشنر کاروبار سیل کرنے یا نہ کرنے کا تحریری حکم جاری کرے گا، کاروباری مقام کا مکمل یا صرف مخصوص حصہ سیل کیا جا سکے گا، سیل کرنے سے پہلے کاروباری شخص کو حکم کی کاپی دی جائے گی۔

ایف بی آر اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کاروباری مقام اس وقت تک سیل رہے گا جب تک مانیٹرنگ سسٹم ایف بی آر سے منسلک نہیں ہو جاتا جبکہ سیل شدہ کاروبار کھلوانے کے لیے جرمانہ ادا کرنے کے ساتھ مانیٹرنگ سسٹم نصب کرنا ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سسٹم کی تنصیب کے وقت ایف بی آر کی ٹیکنیکل ٹیم موجود ہوگی، جبکہ سسٹم نصب ہونے کے بعد کمشنر 3 دن کے اندر سرٹیفکیٹ جاری کرے گا، الیکٹرانک مانیٹرنگ کے قواعد کا دائرہ کار مزید کاروباروں اور مینوفیکچررز پر لاگو ہوسکتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں۔

اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر کی زیرِ صدارت ریونیو اجلاس، زیرِ التوا معاملات کے بروقت حل کی ہدایات

ریونیو سے متعلق اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت، ڈپٹی کمشنر بہاولپور کی ہدایات پر، اسسٹنٹ کمشنر…

ByByMomina Fatima Sep 30, 2026

مریم نواز کا ہیلتھ کلینک محراب والا کا دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب کے عوام دوست وژن کے تحت، ڈپٹی کمشنر بہاولپور کی ہدایات پر، اسسٹنٹ کمشنر احمدپور شرقیہ…

ByByMomina Fatima Sep 30, 2026

پاکستانیوں کو بیرونِ ملک ملازمت کیلئے بھیجنے والے ’پروموٹرز‘ کیلئے اہم انتباہ

اسلام آباد (30 ستمبر 2026): بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے بیرون ملک ملازمت کے لیے بھیجنے…

ByByMomina Fatima Sep 30, 2026

ایم ڈی کیٹ کے نتائج کو کالعدم قرار دے کر آزادانہ انکوائری کرانے کا مطالبہ

کراچی : ایم کیو ایم نے ایم ڈی کیٹ رزلٹ کو کالعدم قرار دے کر آزادانہ انکوائری کرانے…

ByByMomina Fatima Sep 30, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top