• Home
  • Blog
  • وزیر تعلیمی بورڈز: سندھ حکومت یا کسی سیاسی شخصیت کی جانب سے جامعات میں کوئی مداخلت نہیں کی جارہی
Image

وزیر تعلیمی بورڈز: سندھ حکومت یا کسی سیاسی شخصیت کی جانب سے جامعات میں کوئی مداخلت نہیں کی جارہی

کراچی: وزیر جامعات و تعلیمی بورڈز سندھ محمد اسماعیل راہو نےکہا ہےکہ سندھ حکومت یا کسی بھی سیاسی شخصیت کی جانب سے جامعات میں کوئی مداخلت نہیں کی جارہی۔

بینظیربھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر کے استعفے پر بیان دیتے ہوئے وزیر جامعات و تعلیمی بورڈز نے کہا کہ وائس چانسلر کے استعفے کا جائزہ لینے کے بعد قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ حکومت یا کسی بھی سیاسی شخصیت کی جانب سے جامعات میں کوئی مداخلت نہیں کی جارہی، تمام وائس چانسلر کی تقرریاں اہلیت کی بنیاد پر انتہائی شفاف طریقہ کار کے تحت کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلرپروفیسر حسین مہدی عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ وہ سیاسی اور  جرائم پیشہ عناصرکے دباؤ میں کام نہیں کرسکتے۔

ذرائع کے مطابق گھوسٹ ملازمین اور ہراسانی میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی وائس چانسلر کے استعفے کی وجہ بنی اور وائس چانسلر کو ہراسانی کے الزام لگا کر نکالنےکی دھمکی دی گئی۔

متعلقہ خبریں۔

ایشین گیمز: بھارت نے سیمی فائنل میں سری لنکا کو ہرادیا، فائنل میں پاکستان کا سامنا کریگا

ایشین گیمز کرکٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دے دی۔ بھارت سری…

ByByMomina Fatima Oct 1, 2026

پنجاب میں مون سون سیزن ختم، سب سے زیادہ بارشوں کے اعداد و شمار جاری

لاہور: پنجاب میں مون سون سیزن ختم ہونے کے بعد بارشوں اور اس سے ہونے والے نقصانات کی…

ByByMomina Fatima Oct 1, 2026

اداکار احد رضا میر کا شوبز انڈسٹری سے بریک لینے کا اعلان

پاکستان کے معروف اداکار احد رضا میر نے انڈسٹری سے بریک لینے کا اعلان کردیا۔ اداکار نے سوشل…

ByByMomina Fatima Oct 1, 2026

کراچی : سی ویو کے قریب کھڑی گاڑی سے پراپرٹی ڈیلر کی لاش برآمد

کراچی : سی ویو کے قریب کھڑی گاڑی سے پراپرٹی ڈیلر کی لاش برآمد کرلی گئی ، ابتدائی…

ByByMomina Fatima Oct 1, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top