• Home
  • Blog
  • عمرہ کی آڑ میں آسٹریلیا جانے کے نئے ’ڈنکی روٹ‘ کا انکشاف
Image

عمرہ کی آڑ میں آسٹریلیا جانے کے نئے ’ڈنکی روٹ‘ کا انکشاف

عمرہ کی آڑ میں بحرین اور جمہوریہ پلاؤ کے راستے آسٹریلیا جانے کے نئے ڈنکی روٹ کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن کراچی نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرہ سفر کی آڑ میں غیر قانونی ذرائع سے آسٹریلیا جانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
امیگریشن کلیئرنس کے دوران سعودی عرب کے عمرہ ویزوں پر سفر کرنے والے 3 پاکستانی مسافروں کے مشکوک رویے کے باعث انہیں مزید جانچ پڑتال کے لیے روک کر تفصیلی جان پڑتال کی گئی۔

مسافروں کی شناخت ندیم اقبال، شہزاد علی اور سمر شہزاد کے ناموں سے ہوئی جو حافظ آباد اور سرگودھا کے رہائشی ہیں۔

حکام کے مطابق دوران تفصیلی جانچ میں مسافروں کے سفری دستاویزات اور موبائل فونز کا جائزہ لیا گیا جس دوران بحرین کے وزٹ ویزے اور جمہوریہ پلاؤ The Republic of Palau کے ویزے بھی موجود پائے گئے۔ 

مسافروں نے انکشاف کیا کہ ان کا منصوبہ سعودی عرب میں تقریباً 3 روز قیام کے بعد بحرین اور پھر جمہوریہ پلاؤ جانے کا تھا۔

مسافروں کے مطابق ایک ایجنٹ نعیم مرشد جو ملتان کا رہائشی ہے اس نے مبینہ طور پر فی مسافر 25 لاکھ روپے کے عوض ویزوں اور سفری انتظامات کا بندوبست کیا تھا۔

متعلقہ خبریں۔

ایشین گیمز: بھارت نے سیمی فائنل میں سری لنکا کو ہرادیا، فائنل میں پاکستان کا سامنا کریگا

ایشین گیمز کرکٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دے دی۔ بھارت سری…

ByByMomina Fatima Oct 1, 2026

پنجاب میں مون سون سیزن ختم، سب سے زیادہ بارشوں کے اعداد و شمار جاری

لاہور: پنجاب میں مون سون سیزن ختم ہونے کے بعد بارشوں اور اس سے ہونے والے نقصانات کی…

ByByMomina Fatima Oct 1, 2026

اداکار احد رضا میر کا شوبز انڈسٹری سے بریک لینے کا اعلان

پاکستان کے معروف اداکار احد رضا میر نے انڈسٹری سے بریک لینے کا اعلان کردیا۔ اداکار نے سوشل…

ByByMomina Fatima Oct 1, 2026

کراچی : سی ویو کے قریب کھڑی گاڑی سے پراپرٹی ڈیلر کی لاش برآمد

کراچی : سی ویو کے قریب کھڑی گاڑی سے پراپرٹی ڈیلر کی لاش برآمد کرلی گئی ، ابتدائی…

ByByMomina Fatima Oct 1, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top