• Home
  • Blog
  • کراچی میں ایک اور خاتون کو گھر میں گھس کر گولی مار دی گئی، 30 سالہ بختاور جاں بحق
Image

کراچی میں ایک اور خاتون کو گھر میں گھس کر گولی مار دی گئی، 30 سالہ بختاور جاں بحق

کراچی: شہر قائد میں ایک اور خاتون کو گھر میں گھس کر گولی مار دی گئی، اسٹیل ٹاؤن کے علاقے گھگھر پھاٹک پل کے قریب واقعے میں 30 سالہ بختاور جاں بحق ہو گئی ہے۔

اہل خانہ نے پولیس کو بیان میں کہا ہے کہ ایک بچی کی ماں بختاور عرف بکھاں زوجہ رسول بخش کو ملزمان نے گھر میں گھس کر گولی مار کر قتل کیا، ملزمان گھر میں ڈکیتی کی نیت سے آئے تھے۔

یہ واقعہ قادر نگر کچی آباد میں پیش آیا، اہل خانہ کے مطابق واقعے کے وقت گھر کے تمام افراد سو رہے تھے اور خاتون جاگ رہی تھی کہ دو ڈاکو چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہوئے۔

تاہم دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت ہے یا کچھ اور تحقیقات کر رہے ہیں، بہ ظاہر لگتا ہے کہ خاتون نے خودکشی کی ہے، تاہم مقتول کے شوہر اور پڑوسن کا کہنا ہے کہ 2 ڈاکو گھر میں چوری کی نیت سے داخل ہوئے تھے، خاتون کے شور مچانے پر فائرنگ کر کے قتل کیا اور فرار ہو گئے۔

ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن انسپکٹر کا دعویٰ ہے کہ واقعہ گھریلو رنجش کا شاخسانہ ہے، خاتون نے خود اپنی جان لی ہے۔

ذرائع کے مطابق مقتولہ کی شادی تقریباً ڈیڑھ سال قبل ہوئی تھی، اور 20 دن قبل اس کے ہاں بیٹی ہوئی تھی، اس کا آبائی تعلق ٹنڈو محمد خان سے تھا، مقتولہ کا شوہر محنت مزدوری کرتا ہے۔ ذرائع کے مطابق گولی مقتولہ کے سر میں لگی ہے، جب کہ مذکورہ علاقہ جرائم پیشہ افراد کا گڑھ ہے جہاں چوری ڈکیتی سمیت تمام جرائم کی وارداتیں عام ہیں۔
گھر میں گھس کر خواتین کو قتل کرنے کی وارداتیں


یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 14 ستمبر کی رات کو سرجانی ٹاؤن سیکٹر7 ڈی کے ایک گھر میں مہوش نامی خاتون کو اس کے 3 چھوٹے بچوں کے ساتھ نہایت سفاکی سے قتل کر دیا گیا تھا، یہ واقعے ذرائع ابلاغ میں تین دن تک چھایا رہا، حتیٰ کہ پولیس نے قاتل کو پکڑ لیا، جو مقتولہ کے شوہر کا بہنوئی ہمایوں نکلا تھا۔

اسی طرح، گزشتہ مہینے ہی، 20 ستمبر کو کراچی کے علاقے لسبیلہ فلمستان ٹاور کے قریب ایک گھر میں فائرنگ سے 35 سالہ گل اندام کو قتل کر دیا گیا تھا جب کہ اس کی 9 سالہ بچی نسرین زخمی ہو گئی تھی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کا شوہر جیسے ہی گھر سے سامان لینے نکلا، ایک نامعلوم شخص گھر میں داخل ہوا اور فائرنگ کر کے فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ گزشتہ 6 ماہ سے اپنے شوہر کے ہمراہ کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھی، اس کا آبائی تعلق افغانستان سے تھا اور وہ اسماعیلی کمیونٹی سے تعلق رکھتی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ چند روز بعد اہل خانہ کے ہمراہ بیرون ملک روانہ ہونے والی تھی۔ زخمی بچی سے معلوم ہوا کہ فائرنگ کرنے والا شخص ان کا پرانا محلے دار تھا۔

متعلقہ خبریں۔

پاکستان سے بیرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں کیلئے نئی شرط عائد

اسلام آباد : بیرون ملک جانے والے مسافروں کی روانگی سے قبل سفری دستاویز کی جانچ پڑتال اور…

ByByMomina Fatima Oct 1, 2026

کاپی شدہ نصابی کتب، عالمی برانڈز کے جعلی ہینڈ بیگز، گھڑیاں، جوتے، کپڑے جلا دیے گئے

کراچی: شہر قائد کے علاقے گڈاپ میں کسٹمز اور انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس انفورسمنٹ نے بڑی تعداد میں کاپی…

ByByMomina Fatima Oct 1, 2026

شادی کی تاریخ طے کرنے سے انکار پر منگیتر نے 22 سالہ نادیہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

پشاور: شادی کی تاریخ طے کرنے سے انکار پر منگیتر نے فائرنگ کرکے 22 سالہ نادیہ کو قتل…

ByByMomina Fatima Oct 1, 2026

وفاقی آئینی عدالت کو توہینِ عدالت پر ازخود نوٹس لینے کا اختیار، رولز جاری

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت کے رولز  پبلک کردیے گئے۔  رولز کے مطابق کسی بھی شخص کی درخواست…

ByByMomina Fatima Oct 1, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top