• Home
  • Blog
  • انوکھا گاؤں، جہاں رکشا ڈرائیور بھی کروڑ پتی، ہر گھر محل اور دروازے پر لگژری کار
Image

انوکھا گاؤں، جہاں رکشا ڈرائیور بھی کروڑ پتی، ہر گھر محل اور دروازے پر لگژری کار

(یکم اکتوبر 2026): کیا آپ ایسے گاؤں کے بارے جانتے ہیں جہاں ایک رکشا ڈرائیور بھی کروڑ پتی ہے ہر گھر محل جیسا ہے اور ہر ایک کے پاس لگژری کار ہے۔

گاؤں کا نام ذہن میں آتے ہی کچے پکے راستے اور چھوٹے چھوٹے کچے پکے گھر کا منظر آتا ہے جب کہ رکشا ڈرائیور کا پیشہ ایک غریب انسان کا تصور ابھارتا ہے۔

تاہم ہم آپ کو ایک ایسے گاؤں کی سیر کرانے لگے ہیں، جہاں ہر شخص اتنا امیر کہ رکشا چلانے والا بھی کروڑ پتی ہے۔ ہر گھر دیکھ کر محل کا گمان ہوتا ہے جب کہ ہر دروازے پر لگژری کار کھڑی دکھائی دیتی ہے۔

یہ انوکھا گاؤں پڑوسی ملک بھارت کی ریاست اتر پردیش میں واقع ہے، جس کی پہچان غریب کے طور پر نہیں بلکہ امیر گاؤں کے طور پر کی جاتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روہی نامی یہ گاؤں دارالحکومت دہلی سے تقریباً 80 کلومیٹر دور واقع ہے۔ یہاں کے ہر گھر کو دیکھ کر کسی محل کا گمان ہوتا ہے۔ ان گھروں پر لگے دروازے ہی لاکھوں روپے مالیت کے ہیں۔

یہاں غربت نام کو نہیں اور امارت کا یہ عالم ہے کہ ہر گھر کے باہر لگژری کار کھڑی ہوتی ہے اور یہاں کا رکشا ڈرائیور بھی کروڑ پتی ہے۔

اس گاؤں کی خوشحالی کے پیچھے کیا راز ہے، وہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اس گاؤں کو انتظامیہ نے نئے سرے سے بسایا ہے۔ پرانا گاؤں اجڑنے کے بعد انتظامیہ نے پرانے گھروں اور احاطوں کو ملا کر تقریباً 50، 50 میٹر کے نئے پلاٹوں کی کٹنگ کر کے یہاں کے رہائشیوں کو دیے اور ساتھ فی کس 12 کروڑ روپے کا معاوضہ بھی دیا۔

ملنے والی اس رقم سے لوگوں نے جہاں اپنے شاندار گھر بنائے اور لگژریاں گاڑیاں خریدیں۔ مہنگے موبائل اور دیگر پرتعیش اشیا پر تمام رقم خرچ کر دی۔ تاہم کچھ ایسے بھی تھے جنہوں نے زمین خریدی یا دیگر میں سرمایہ کاری کی۔

وہاں اب جو پیشہ ور رکشا چلا رہا ہے تو وہ بھی بنگلے اور مہنگی کار کا مالک ہے۔ کچھ ایسے بھی ہیں، جن کے پاس مہنگے موبائل ہیں لیکن سارا پیسہ خرچ کرنے کے بعد اب ان کے پاس ان کی خراب اسکرین بدلوانے کے لیے پیسے بھی نہیں بچے۔

متعلقہ خبریں۔

دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز میں جھگڑا، متحدہ عرب امارات نے تحقیقات کا حکم دے دیا

دبئی: متحدہ عرب امارات کے اٹارنی جنرل ڈاکٹر حماد سیف الشمسی نے ’’فلائی دبئی‘‘ کی دبئی سے تل…

ByBySajid Ali Oct 1, 2026

افغانستان میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

کابل: افغانستان کے ہندوکش ریجن میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث…

ByBySajid Ali Oct 1, 2026

قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری، منافع کی شرح سامنے آگئی

اسلام آباد : قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے منافع سے متعلق بڑی خوشخبری آگئی۔…

ByByMomina Fatima Oct 1, 2026

8ویں منزل سے گرنے والی خاتون معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی

امریکا میں 21 سالہ خاتون ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ کی 8 ویں منزل کی کھڑکی سے گرنے کے باوجود…

ByByMomina Fatima Oct 1, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top