پشاور: شادی کی تاریخ طے کرنے سے انکار پر منگیتر نے فائرنگ کرکے 22 سالہ نادیہ کو قتل کردیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے پہاڑی پورہ میں شادی کی تاریخ طے کرنے سے انکار پر منگیتر نے فائرنگ کر کے 22 سالہ لڑکی کو قتل کر دیا۔
پولیس نے بتایا کہ مقتولہ نادیہ اپنے ماموں، بھائی اور بھتیجی کے ساتھ گھر سے نکلی تھی کہ راستے میں نامزد ملزم عرفان نے اس پر سڑک کے درمیان فائرنگ کر دی
۔ شدید زخمی حالت میں نادیہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات پیش آیا۔ فائرنگ کے فوری بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے فرار ملزم عرفان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔














