• Home
  • Blog
  • کاپی شدہ نصابی کتب، عالمی برانڈز کے جعلی ہینڈ بیگز، گھڑیاں، جوتے، کپڑے جلا دیے گئے
Image

کاپی شدہ نصابی کتب، عالمی برانڈز کے جعلی ہینڈ بیگز، گھڑیاں، جوتے، کپڑے جلا دیے گئے

کراچی: شہر قائد کے علاقے گڈاپ میں کسٹمز اور انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس انفورسمنٹ نے بڑی تعداد میں کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چھاپی گئی نصابی کتب اور مشہور عالمی برانڈز کے جعلی ہینڈ بیگز، بٹوے، گھڑیاں، جوتے اور کپڑے تلف کر دیے۔

کراچی میں کسٹمز اور انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس انفورسمنٹ کی جانب سے جعلی اور پائریٹڈ اشیا کے خلاف ایک بڑا کریک ڈاوٴن کیا گیا ہے، جس میں 3 کروڑ 15 لاکھ روپے مالیت کی جعلی اور غیر قانونی اشیا کو مختلف کارروائیوں میں ضبط کیا گیا۔

کسٹمز حکام کے مطابق کروڑوں روپے مالیت کی غیر قانونی جعلی صنعتی مصنوعات، کاسمیٹکس، لگژری اشیا اور دیگر سامان تلف کر دیا گیا ہے، معروف عالمی برانڈز کے جعلی ہینڈ بیگز، بٹوے، گھڑیاں، جوتے اور ملبوسات بھی تلف کیے گئے۔

کسٹمز انفورسمنٹ کے مطابق غیر ملکی برانڈز کے نام سے تیار کردہ جعلی کاسمیٹکس اور پرسنل کیئر مصنوعات بھی ضبط کی گئی تھیں، گڈاپ کے علاقے میں کاپی رائٹ کی خلاف ورزی پر جعلی اور کاپی شدہ نصابی کتب بھی تلف کر دی گئیں۔

ڈائریکٹر انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس انفورسمنٹ منیزہ ماجد کا کہنا ہے کہ معروف پبلشرز کی کتابوں کی پائریسی سے مصنفین، پبلشرز اور شعبہ تعلیم متاثر ہوتا ہے، جعلی اور پائریٹڈ اشیا صارفین، کاروباری اداروں اور ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ ہیں۔
انھوں نے کہا جعلی کاسمیٹکس اور صنعتی مصنوعات عوامی صحت اور سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں، اس لیے جعلی مصنوعات اور پائریسی کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

منیزہ ماجد کے مطابق جعلی مصنوعات اور پائریسی کے خلاف انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس انفورسمنٹ اور کسٹمز کا تعاون جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ خبریں۔

پیرس فیشن ویک میں ایشوریا رائے کی شاندار انٹری، سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

پیرس: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے پیرس فیشن ویک میں شاندار انداز میں ریمپ…

ByBySajid Ali Oct 1, 2026

چین کی جانب سے ایندھن کی برآمدات روکنے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 2 فیصد بڑھ گئیں

بیجنگ: چین کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات معطل کیے جانے کے بعد عالمی منڈی میں خام…

ByBySajid Ali Oct 1, 2026

چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے فائر فائٹر نے 40 ہزار پاؤنڈ کا مقدمہ جیت لیا

لندن: برطانیہ میں ایک فائر فائٹر نے قانونی ماہرین کی بھاری فیس سے بچنے کے لیے چیٹ جی…

ByBySajid Ali Oct 1, 2026

دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز میں جھگڑا، متحدہ عرب امارات نے تحقیقات کا حکم دے دیا

دبئی: متحدہ عرب امارات کے اٹارنی جنرل ڈاکٹر حماد سیف الشمسی نے ’’فلائی دبئی‘‘ کی دبئی سے تل…

ByBySajid Ali Oct 1, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top