پاکستانی میزبان ریحان طارق نے حال ہی میں ایک قبرستان میں خصوصی پوڈکاسٹ ریکارڈ کیا، جس کی جھلک انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی۔
اطلاعات کے مطابق پوڈکاسٹ کی اس خصوصی قسط میں قبرستانوں سے منسلک پراسرار واقعات، کالے جادو اور معجزات سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی جائے گی، تاہم یہ قسط ابھی نشر نہیں کی گئی۔
قبرستان میں قبروں کے درمیان پوڈکاسٹ ریکارڈ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے ریحان طارق کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ بعض صارفین نے سوال کیا کہ پوڈکاسٹ ریکارڈ کرنے کے لیے کوئی اور جگہ کیوں منتخب نہیں کی گئی، جبکہ کچھ نے اسے نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ کم از کم مرنے والوں کے احترام کا خیال رکھا جانا چاہیے۔
متعدد سوشل میڈیا صارفین نے قبرستان میں پوڈکاسٹ ریکارڈ کرنے کے عمل کو نامناسب اور غیر حساس قرار دیا۔














