• Home
  • Blog
  • احمد پور شرقیہ گرلز ڈگری کالج میں 400 طالبات کیلئے صرف ایک استاد، فرنیچر کی بھی شدید کمی
Image

احمد پور شرقیہ گرلز ڈگری کالج میں 400 طالبات کیلئے صرف ایک استاد، فرنیچر کی بھی شدید کمی

احمد پور شرقیہ کے اکلوتے گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کی صورتحال ایک سنجیدہ سوال بن گئی ہے۔ شہر کی بڑی تعداد میں طالبات اس ادارے میں زیرِ تعلیم ہیں، مگر دستیاب سہولیات اور تدریسی عملے کی کمی ان کے تعلیمی سفر میں مشکلات پیدا کر رہی ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ تقریباً 400 طالبات کو ایک ہی استاد لیکچر دے رہا ہے، جس کے باعث اتنی بڑی تعداد کو ایک ہال میں اکٹھا پڑھانا پڑتا ہے۔ مزید افسوسناک امر یہ ہے کہ ہال میں طالبات کے بیٹھنے کے لیے مناسب سیٹیں اور فرنیچر موجود نہیں، جس کے باعث انہیں زمین پر بیٹھ کر لیکچر سننے پر مجبور ہونا پڑتا ہے۔ یہ صورتحال صرف فرنیچر یا ایک استاد کی کمی کا مسئلہ نہیں، بلکہ یہ اس بنیادی سوال کو جنم دیتی ہے کہ کیا ہمارے شہر کی بیٹیاں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے ایسی سہولیات کی مستحق ہیں؟ ایک طرف ہم تعلیم کے فروغ اور خواتین کو بااختیار بنانے کی بات کرتے ہیں، جبکہ دوسری طرف شہر کے واحد گرلز ڈگری کالج میں طالبات بنیادی تعلیمی سہولیات سے محروم دکھائی دیتی ہیں۔ وائس آف احمد پور ایسٹ اپنے شہر کی طالبات اور انکے والدین کی نمائندگی کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ ہائر ایجوکیشن، ضلعی انتظامیہ اور دیگر ذمہ دار اداروں سے مطالبہ کرتا ہے کہ گرلز ڈگری کالج کی صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے، طالبات کی تعداد کے تناسب سے تدریسی عملہ فراہم کیا جائے، 400 طالبات کو ایک ہی استاد کے ذریعے پڑھانے کی صورتحال ختم کی جائے، کلاس رومز کے لیے مناسب فرنیچر اور نشستوں کا فوری انتظام کیا جائے اور کالج کو دیگر ضروری بنیادی سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ متعلقہ ادارے اس مسئلے کو محض ایک شکایت سمجھنے کے بجائے شہر کی بیٹیوں کے مستقبل کا معاملہ سمجھتے ہوئے فوری اور عملی اقدامات کریں گے، کیونکہ بہتر تعلیمی ماحول ہر طالبہ کا بنیادی حق ہے اور اس حق کی فراہمی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

متعلقہ خبریں۔

بہاول وکٹوریہ ہسپتال کڈنی سنٹر میں ڈائیلاسز مشینوں کا بحران، 36 میں سے 25 مشینیں خراب ہونے کا دعویٰ

بہاول وکٹوریہ ہسپتال کا کڈنی سنٹر، ڈائیلاسز مشینوں کا بحران اور سینکڑوں مریضوں کا سوال کیا بہاولپور کے…

ByByMomina Fatima Oct 3, 2026

یمن میں حکومتی فورسز اور حوثی جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں تیز، 3 صوبوں میں فضائی حملے

صنعا یمن میں حکومتی افواج اور حوثی جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں میں شدت آگئی ہے، جبکہ 3 صوبوں…

ByBySajid Ali Oct 3, 2026

امارات کا اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کا واقعہ دہشتگردی قرار دینے کا مطالبہ

دبئی متحدہ عرب امارات نے دبئی سے اسرائیل جانے والی اماراتی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ…

ByBySajid Ali Oct 3, 2026

بھارتی بارڈر فورس کی فائرنگ سے 2 شہری شہید، پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا

پاکستان نے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کی فائرنگ سے 2 پاکستانی شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج ریکارڈ…

ByByMomina Fatima Oct 3, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top