• Home
  • Blog
  • بھارتی بارڈر فورس کی فائرنگ سے 2 شہری شہید، پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا
Image

بھارتی بارڈر فورس کی فائرنگ سے 2 شہری شہید، پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا

پاکستان نے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کی فائرنگ سے 2 پاکستانی شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق بیڈیاں سیکٹر میں بھارتی بی ایس ایف اہلکاروں نے 2 پاکستانی شہریوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا جس پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

دفترخارجہ نے بھارتی فورسز کی نہتے شہریوں پر فائرنگ کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے جاں بحق شہریوں کو ’درانداز‘ قرار دینے کی بھارتی کوشش بھی مسترد کردی اور کہا کہ واقعہ بنیادی انسانی حقوق اور حق زندگی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
پاکستان نے بھارت نے فائرنگ کے واقعے کی فوری، شفاف اور قابل اعتماد تحقیقات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قانونی اور محکمانہ کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو تھمائے گئے مراسلے میں کہا کہ بھارت تحقیقات کے نتائج اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی سے پاکستان کو آگاہ کرے، بھارت بنیادی انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کا احترام یقینی بنائے اور سرحدی معاملات میں زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرے،  بھارت ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے بھی مؤثر اقدامات کرے۔

متعلقہ خبریں۔

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہوگیا

اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہوگیا۔ اسپیکر قومی…

ByByMomina Fatima Oct 3, 2026

مزمل اسلم: نیشنل ہائی وے نیٹ ورک 14 ہزار کلومیٹر ہے، مریم نواز کا پنجاب میں 45 ہزار کلومیٹر سڑکیں بنانے کا دعویٰ حیران کن ہے

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے مشیر برائے خزانہ  مزمل اسلم نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے…

ByByMomina Fatima Oct 3, 2026

ملازمین کی تنخواہوں کیلئے رقم دستیاب نہ ہونے کے باعث جامعہ کراچی کے دیوالیہ ہونیکا خدشہ

ڈائریکٹر فنانس جامعہ کراچی  نے انکشاف کیا ہے کہ جامعہ کراچی کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ہے حتیٰ…

ByByMomina Fatima Oct 3, 2026

پی ٹی آئی لانگ مارچ: اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز کی تعیناتی میں توسیع

اسلام آباد: پی ٹی آئی کےلانگ مارچ کے پیش نظر پنجاب اور  وفاقی دارالحکومت میں رینجرز کی تعیناتی…

ByByMomina Fatima Oct 3, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top