• Home
  • Blog
  • امید ہے آج حکومت اور اپوزیشن کی بیٹھک سے قوم کو خوشخبری ملے گی: علی محمد خان
Image

امید ہے آج حکومت اور اپوزیشن کی بیٹھک سے قوم کو خوشخبری ملے گی: علی محمد خان

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی علی محمد خان کا کہنا ہے آج حکومت اور اپوزیشن کی بیٹھک سے قوم کو خوشخبری کی امید ہے۔

علی محمد خان نے کہا امید ہے آج حکومت اور اپوزیشن کی بیٹھک سے قوم کو خوشخبری ملے، کمیٹی میں پارٹی کو مشورہ دیا کہ لانگ مارچ ایک صورت میں مؤخر ہوسکتا ہے، وفاقی حکومت سپریم کورٹ کے 18 اگست کے فیصلے پرعمل درآمد کروانے کی یقین دہانی کروائے، عدالتی فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسپتال منتقل کیا جائے۔

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر عظمیٰ خان اور ڈاکٹر فیصل سلطان کو شامل کیا جائے، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو رہا کیا جائے، وفاقی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرنے پر تیار ہوتی ہے تو فریقین کیلئے باعث عزت ہوگا۔

 آئین و قانون کی بالادستی اور آزاد عدلیہ کی بحالی تک جدوجہد جاری رہےگی: سہیل آفریدی

دوسری جانب وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا کہنا ہے پاکستان جمہوری ملک ہے، اور  آئین پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے، آئین و قانون کی بالادستی اور آزاد عدلیہ کی بحالی تک جدوجہد جاری رہےگی۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام مطالبات آئین اور قانون کے مطابق ہیں، دہشتگردی سے پاکستان کا ہر شہری متاثر ہے، صوبائی اسمبلی کےجرگے میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کےدستخط موجود ہیں، پی ٹی آئی حکومت میں پاکستان اور خیبرپختونخوا دہشتگردی نہیں سیاحت کیلئے جانے  جاتے تھے۔

متعلقہ خبریں۔

ایشین گیمز: پاکستان نے والی بال میں چین کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

ایشین گیمز: پاکستان نے چین کو شکست دے کر والی بال میں کانسی کا تمغہ جیت لیا ناگویا:…

ByBySajid Ali Oct 3, 2026

ایشین گیمز کرکٹ فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا

ناگویا: ایشین گیمز کرکٹ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 19 رنز سے شکست دے کر گولڈ…

ByBySajid Ali Oct 3, 2026

صدر اے سی سی محسن نقوی کا ایشین گیمز کے پاک بھارت فائنل میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

دبئی: ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی ایشین گیمز کے مینز کرکٹ فائنل میں…

ByBySajid Ali Oct 3, 2026

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء ویمنز بگ بیش لیگ کا حصہ بن گئیں

لاہور: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء ویمنز بگ بیش لیگ کا حصہ بن گئیں، پرتھ…

ByBySajid Ali Oct 3, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top