• Home
  • Blog
  • جی سیون ممالک محفوظ ذخائر سے 10 کروڑ بیرل تیل جاری کرنے پر رضامند
Image

جی سیون ممالک محفوظ ذخائر سے 10 کروڑ بیرل تیل جاری کرنے پر رضامند

جی سیون ممالک کا ہنگامی ذخائر سے 4 ماہ میں 10 کروڑ بیرل تیل جاری کرنے پر اتفاق

جی سیون ممالک نے عالمی توانائی کی منڈی میں بڑھتی قیمتوں اور اتار چڑھاؤ پر قابو پانے کے لیے اپنے ہنگامی ذخائر سے 4 ماہ کے دوران 10 کروڑ بیرل تیل مارکیٹ میں لانے پر اتفاق کر لیا۔

جی سیون رہنماؤں کے ورچوئل اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق تیل کے ذخائر سے مربوط انداز میں فوری طور پر تیل مارکیٹ میں فراہم کیا جائے گا۔ ابتدائی 20 دنوں کے دوران ڈیزل کے ذخائر کا بڑا حصہ جاری کرنے کو ترجیح دی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق جی سیون ممالک اور ان کے شراکت دار ضرورت پڑنے پر مزید ڈیزل مارکیٹ میں لانے کے امکان کا بھی جائزہ لیں گے۔ اس سلسلے میں آئندہ دنوں میں عالمی توانائی ایجنسی کے فریم ورک کے تحت اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

جی سیون ممالک نے توانائی اور توانائی سے متعلق مصنوعات کی برآمد پر پابندیاں عائد کرنے سے گریز کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ اعلامیے میں تیل پیدا کرنے والے ممالک سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جن سے عالمی توانائی منڈی میں مزید بے یقینی پیدا ہو۔

اجلاس میں ریفائنریوں کے مرمتی شیڈول کو باہمی رابطے کے ذریعے ترتیب دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا تاکہ متعدد ریفائنریاں بیک وقت بند نہ ہوں۔ اس کے علاوہ ممکنہ حد تک ریفائنریوں کی پیداواری صلاحیت بڑھانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

عالمی توانائی ایجنسی کو ان اقدامات پر عمل درآمد اور ان کے اثرات کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، جبکہ 20 روز کے اندر پیش رفت سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جی سیون رہنماؤں نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے حقوق کی فوری اور مکمل بحالی پر بھی زور دیا اور اس مقصد کے لیے مشترکہ کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اعلامیے کے مطابق جی سیون روس پر عائد پابندیاں برقرار رکھے گا، جبکہ عالمی توانائی ایجنسی اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر ایندھن، گیس اور دیگر اجناس کی عالمی منڈیوں پر بحران کے اثرات محدود کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔

متعلقہ خبریں۔

ایران کی امارات کو وارننگ: ’امریکی اور اسرائیلی سکیورٹی پر انحصار زیادہ دیر نہیں چلے گا‘

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر علی اکبر ولایتی نے متحدہ عرب امارات پر تنقید…

ByBySajid Ali Oct 4, 2026

یمن؛ 257 کارروائیوں میں 700 حوثی جنگجو ہلاک، یمنی فوج کا دعویٰ

یمنی فوج کا 257 کارروائیوں میں 700 حوثی جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ یمنی فوج نے دعویٰ…

ByBySajid Ali Oct 4, 2026

والدین کی اجازت بھی کافی نہیں، کیلیفورنیا میں 18 سال سے کم عمر افراد کی شادی پر پابندی

کیلیفورنیا میں 18 سال سے کم عمر افراد کی شادی پر مکمل پابندی، والدین کی رضامندی بھی قابلِ…

ByBySajid Ali Oct 4, 2026

امریکا؛ ہیوسٹن جانے والی پرواز برمودا ٹرائی اینگل کے قریب لاپتا، سرچ آپریشن شروع

امریکا؛ برمودا سے بوسٹن جانے والی میڈیکل پرواز سے رابطہ منقطع، 6 افراد سوار، سرچ آپریشن شروع برمودا…

ByBySajid Ali Oct 4, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top