• Home
  • Blog
  • کے پی حکومت نے مذاکرات میں کیے گئے وعدوں پر عمل سے آخری مرحلے میں انکار کردیا: محسن نقوی
Image

کے پی حکومت نے مذاکرات میں کیے گئے وعدوں پر عمل سے آخری مرحلے میں انکار کردیا: محسن نقوی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخہ محسن نقوی نے کہا کہ گزشتہ رات  آخری مرحلے میں کے پی حکومت نے مذاکرات کے دوران کیے گئے اپنے وعدوں سے انکار کردیا۔ 

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ مذاکرات کے دوران کے پی حکومت نے 72 گھنٹوں میں تحریری معاہدے اور عملدرآمدی منصوبہ جمع کرانے، سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پولیس ایکٹ 2026 پر نظرثانی اور دہشتگردوں کو صوبےمیں آزادانہ کارروائی یا محفوظ ٹھکانے بنانے سے روکنے پر  اتفاق کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت نے ٹی ٹی پی، ٹی ٹی اے اور تمام دہشتگرد گروہوں کی غیرمبہم مذمت، افغان مہاجرین سے متعلق قومی پالیسی، واپسی اور افغان کیمپ ختم کرنےکی حمایت پر اتفاق کیا، کے پی حکومت نے عبوری افغان حکومت سےکوئی رابطہ نہ رکھنے پر بھی اتفاق کیا تھا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ کے پی حکومت نے انسدادِ دہشتگردی اقدامات کی صوبائی ذمہ داری قبول کرنے، مسلح افواج سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا تھا، معاہدے کے مطابق انسداد دہشتگردی اور  پولیس کے لیے خطیر فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا، سابقہ فاٹا اور ضم شدہ اضلاع میں انسداد دہشتگردی سے متعلق اہم فیصلے کرنے تھے۔ 

انہوں نے کہا کہ معاہدے کے مطابق ملک بھر میں قومی ایکشن پلان پر مؤثر اوربھرپور طریقے سے عمل درآمد کرناتھا، کے پی حکومت نے مسلح افواج سے تعاون بڑھانے پربھی اتفاق کیا تھا۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ مذاکرات میں کے پی حکومت تحریری معاہدے اوربہتر سکیورٹی پلان پر بہتر انداز میں راضی ہوگئی تھی  مگر  آخری مرحلے میں کے پی حکومت نے اپنے وعدوں سے انکار کردیا، صوبہ حالتِ جنگ میں ہے، اس نازک وقت میں سکیورٹی کو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھاناچاہیے۔

متعلقہ خبریں۔

بدھ مت کے سب سے بڑے فرقے نے ’گابی‘ روبوٹ کو راہبوں کی صف میں شامل کر لیا

اے آئی روحانیت اور تصوف کی پراسرار دنیا میں بھی داخل ہو گئی جنوبی کوریا میں بدھ مت…

ByBySajid Ali Oct 4, 2026

ملک بھر میں جیٹ فیول 9 روپے 5 پیسے، مٹی کا تیل 7 روپے 68 پیسے فی لیٹر مہنگا

لک میں جیٹ فیول کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ جیٹ فیول 9 روپے 5…

ByByMomina Fatima Oct 4, 2026

ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 سرغنوں سمیت 8 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔ سکیورٹی…

ByByMomina Fatima Oct 4, 2026

بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی آج وطن واپس لائے جائیں گے

کراچی: بحری قزاقوں کے حملے میں زخمی و جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمیوں کو آج شام…

ByByMomina Fatima Oct 4, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top